جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دفعات پر سپریم کورٹ کا اسٹے مسلم تنظیموں نے فیصلے کا خیرمقدم کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
وقف ترمیمی بل کو جے پی سی کی منظوری اپوزیشن کی تجاویز مسترد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

لکھنؤ/۱۵ستمبر
ممتاز مسلم تنظیموں نے پیر کو سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جس کے تحت وقف (ترمیمی) ایکٹ۲۰۲۵ کی کئی اہم دفعات پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ تنظیموں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ حتمی فیصلے میں انہیں’مکمل انصاف‘ ملے گا۔ یہ وہی قانون ہے جس نے اس سال کے آغاز میں ملک گیر احتجاج اور مباحثوں کو جنم دیا تھا۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) اور آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایس پی ایل بی) دونوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ تاہم اے آئی ایم پی ایل بی نے کہا کہ اسے توقع تھی کہ عدالت عظمیٰ پورے قانون پر اسٹے لگائے گی، نہ کہ صرف کچھ دفعات پر۔
اے آئی ایم پی ایل بی کے ایگزیکٹو ممبر خالد رشید فرنگی محلی نے پی ٹی آئی کو بتایا’’مسلمان اور اے آئی ایم پی ایل بی چاہتے تھے کہ پورے وقف (ترمیمی) ایکٹ پر اسٹے لگے، جو سپریم کورٹ نے نہیں مانا۔ عدالت نے کہا کہ پورے قانون پر اسٹے نہیں لگایا جا سکتا، مگر کچھ دفعات پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے، جو خوش آئند قدم ہے۔ ہمیں اہم ریلیف ملا ہے اور امید ہے کہ حتمی فیصلے میں مکمل ریلیف ملے گا‘‘۔
خالد رشید نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وقف بورڈ کے سی ای او، جو اس کے ایگز آفیشیو سکریٹری بھی ہوتے ہیں، کا تقرر مسلم کمیونٹی سے کیا جائے، جو راحت کی بات ہے۔
اے آئی ایم پی ایل بی کے لیڈر نے کہا’’یہ یقینا بڑی راحت ہے، لیکن بورڈ میں غیر مسلم اراکین کا معاملہ ابھی باقی ہے۔ دستور ہر بھارتی کو مذہبی آزادی دیتا ہے اور وقف اسلام کا لازمی حصہ ہے۔ دوسری برادریوں کے مذہبی ٹرسٹ اور اوقاف میں صرف اسی مذہب اور مسلک کے افراد کو رکن بنایا جا سکتا ہے، لیکن وقف (ترمیمی) ایکٹ نے یہ شق ختم کر دی اور غیر مسلم کو بورڈ کا رکن بننے کی اجازت دی۔ سپریم کورٹ نے اس پر اسٹے نہیں لگایا، یہ بڑا مسئلہ ہے جس پر ہمیں انتظار کرنا ہوگا‘‘۔
شیعہ پرسنل بورڈ کے جنرل سکریٹری یعسوب عباس نے پی ٹی آئی سے کہا’’ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ جس طرح مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے پورے ملک کا دورہ کیا‘ بل کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے راتوں رات منظور کرایا‘اور پھر صدر کی منظوری حاصل کی، ہمارے پاس عدالت عظمیٰ جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ ہمیں اپنی عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے اور انصاف کی امید ہے’’۔
عباس نے مزید کہا’’مرکزی وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈز میں غیر مسلم اراکین کی موجودگی کے معاملے پر ہم عدالت عظمیٰ سے دوبارہ غور کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ کی باربار بندش سے پیدا مسائل پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر نتن گڈکری سے بات‘

Next Post

متنازع شقیں معطل‘سپریم کورٹ کا عبوری فیصلے میں وقف ترمیمی قانون کو مکمل رد کرنے سے انکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
متنازع شقیں معطل‘سپریم کورٹ کا عبوری فیصلے میں وقف ترمیمی قانون کو مکمل رد کرنے سے انکار

متنازع شقیں معطل‘سپریم کورٹ کا عبوری فیصلے میں وقف ترمیمی قانون کو مکمل رد کرنے سے انکار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.