بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ڈوڈہ ضلع میں اجتماعات پر پابندیاں بدستور نافذ رہیں گی‘

تعلیمی اداروں کو پیر سے کھولنے کے امکانات ہیں:ڈپٹی کمشنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-14
in اہم ترین
A A
’ڈوڈہ ضلع میں اجتماعات پر پابندیاں بدستور نافذ رہیں گی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

ڈوڈہ/۱۳ ستمبر
ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ‘ہرویندر سنگھ نے ہفتے کے روز کہا کہ ضلع میں اجتماعات پر پابندیاں بدستور نافذ رہیں گی، جبکہ اسکول پیر سے کھولے جانے کا امکان ہے، جس سے قبل حفاظتی معائنہ مکمل کیا جائے گا۔
ہفتہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنگھ نے کہا’’سیکشن ۱۶۳ کے تحت پابندیاں، جو پانچ سے چھ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر روک لگاتی ہیں، بدستور نافذ ہیں۔ عوام کو واضح طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ صرف ضروری سامان خریدنے کے لیے گھروں سے نکلیں اور فوراً واپس جائیں، غیر ضروری طور پر جمع ہونے سے گریز کریں‘‘۔
اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، اس لیے تمام اداروں کا معائنہ ضروری تھا۔ ’’یہ معائنے کل شام تک مکمل کر لیے جائیں گے اور پیر سے بچے محفوظ طریقے سے اسکول جا سکیں گے‘‘۔
ڈپٹی کمشنر نے افواہوں کے پھیلاؤ کے خلاف بھی خبردار کیا۔ ’’ہمیں غلط خبروں کے پھیلنے کے حوالے سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ میری اپیل ہے کہ سبھی لوگ، بالخصوص والدین، بچوں کو سمجھائیں کہ ایسی خبروں پر توجہ نہ دیں۔‘‘
سنگھ نے مزید کہا کہ ضلع ڈوڈہ پْرامن ہے اور عوام نے مکمل تعاون کیا ہے۔ ’’ہمیں باہر سے پھیلائی جانے والی جھوٹی کہانیوں کے خلاف چوکس رہنا ہوگا‘‘۔
اس دوران ضلع میں ہفتے کو مسلسل پانچویں روز عام زندگی مفلوج رہی، جہاں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن اسمبلی اور ریاستی صدر معراج ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت حراست میں لیے جانے کے بعدمعمول کی سرگرمیاں متاثر ہیں۔
حکام کے مطابق، پیر کو ایم ایل اے کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج بھڑک اٹھا‘ جس کے پیش نظر انتظامیہ نے پابندیوں کے ساتھ ساتھ موبائل انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروسز بھی بند کر دیں۔
جمعے کی شام دو گھنٹے کی نرمی ضرور دی گئی جس دوران حالات پر امن رہے ۔ ہفتے کی صبح بھی پولیس اور نیم فوجی دستے سڑکوں پر گشت کرتے نظر آئے اور دکانداروں کو اپنی دکانیں بند رکھنے کی ہدایت دی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا ہے ، تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے ۔ حساس علاقوں میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
پیر سے بدھ تک ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے اور جھڑپیں ہوئیں، جن کے دوران سیکورٹی فورسز کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ ان واقعات میں ایک ڈی ایس پی اور ایک ایس ایچ او سمیت آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔
چیف ایجوکیشن آفیسر نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے اتوار تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
دریں اثنا جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں مسلسل جاری امتناعی احکامات اور انٹرنیٹ خدمات کی معطلی سے عام زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر پابندیاں ہٹانے اور انٹرنیٹ و براڈ بینڈ سہولیات بحال کرنے کی پرزور اپیل کی ہے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی معطلی سے طلبا کو اپنی پڑھائی جاری رکھنے میں شدید دقتوں کا سامنا ہے ۔ اس وقت مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے امتحانات قریب ہیں اور طلبا کو آن لائن اسباق اور نوٹس تک رسائی ممکن نہیں ہو پا رہی ہے ۔ ایسے حالات میں ان کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ۔
عوام نے کہا کہ پہلے دو ہفتوں کی مسلسل بارشوں نے زندگی کو متاثر کیا، اور اب سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر عائد پابندیوں نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی سہولیات کی بحالی کیلئے اقدامات کرے تاکہ عام زندگی معمول پر آسکے ۔
مقامی سماجی کارکنوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی نہ صرف طلبا بلکہ تاجروں اور ملازمت پیشہ افراد کے لئے بھی نقصان دہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ انٹرنیٹ ہے اور اس پر قدغن عوامی مشکلات کو کئی گنا بڑھا دیتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پالپورہ نور باغ میں آتشزدگی چار رہائشی شیڈ اور ایک مکان خاکستر

Next Post

پہلگام حملہ: کشمیری سیاحت اور معیشت پر کاری ضرب:فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق

پہلگام حملہ: کشمیری سیاحت اور معیشت پر کاری ضرب:فاروق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.