جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این سی بی کا منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش ‘۳گرفتار

۱۱کلو گرام چرس بر آمد ‘ایک اور ملزم بین ریاستی نقل و حمل کی سہولت فراہم کر رہا تھا یو این آئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-14
in اہم ترین
A A
این سی بی کا منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش ‘۳گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۳ستمبر
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سرینگر زون نے جنوبی کشمیر میں منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر کے ایک اہم سپلائر اور دو عادی مجرموں سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ یہ آپریشن۱۹؍اگست کو ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔
حکام نے کہا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں تقریباً ۷۳۵ء۱۰کلو گرام چرس برآمد کیا گیا جو رواں سال کی سب سے بڑی ضبطی میں سے ایک ہے اور تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت فردوس ساکن بجبہاڑہ، جان محمد بابا ساکن لال بازار سری نگر اور محمد لطیف ساکن سری گفوارہ اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے ۔
حکام نے بتایا کہ ان کے پس منظر کی ویریفکیشن سے یہ بات سامنے آئی کہ فردوس کے خلاف پہلے بھی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولس اسٹیشن بجبہاڑہ اور این سی بی جموں میں مقدمے درج ہیں جب کہ جان محمد بابا بھی اس سے قبل این سی بی جموں کے درج کردہ ایک کیس میں ملوث تھے ۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں مزید یہ بات سامنے آئی کہ ضبط شدہ کھیپ محمد لطیف سے منگوائی گئی تھی، جو غیر قانونی ذرائع سے بین ریاستی نقل و حمل کی سہولت فراہم کر رہا تھا۔
حکام نے بتایا کہ سرینگر میں این سی بی کے دفتر کا قیام، جموں و کشمیر میں انسداد منشیات کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے مرکزی حکومت کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ این سی بی منشیات کے کاروبار کو روکنے ، نوجوانوں کو اس کے نقصان دہ اثرات سے بچانے ، اور جموں وکشمیر میں نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان مضبوط تال میل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں تعاون کریں اور ایم اے این اے ایس نیشنل نارکوٹکس ہیلپ لائن نمبر۱۹۳۳کے ذریعے منشیات کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات شیئر کریں۔
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
اس دوران پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن سوپور کی ایک پارٹی نے بابا موٹرز کے نزدیک بسم اللہ کالونی میں ناکے کے دوران دو افراد کو دھر لیا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے سپاسمو پروکسیون پلس کیسول بر آمد کئے گئے جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت زبیر احمد شالہ ولد غلام نبی شالہ ساکن صدیق کالونی سوپور اور برہان ایوب ڈار ولد محمد ایوب ڈار ساکن مز بگ فروٹ منڈی سوپور کے طور پر ہوئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے ۔
پولیس نے عوام سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے اور منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی ہے ۔
ادھرپولیس نے جموں میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن گنگیال کی ایک پارٹی نے پورمنڈل موڑ جموں میں ایک ناکے پر سانبہ سے جموں کی طرف آ رہے ایک شخص کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے تقریباً ۲۵۸گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت لووش چودھری ولد پرم جیت چودھری ساکن رام گڑھ سانبہ کے طور پر کی گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گنگیال میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۹۹؍ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ اس مقدار میں ہیروئن کی بر آمدگی جموں پولیس کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جموں پولیس منشیات کی بیخ کنی کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اس سلسلے میں بھر تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر میں۱۳سے۱۷ستمبر تک موسم عام طور پر ٹھیک رہنے کا امکان

Next Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.