جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دنیا بھر میں صحافتی آزادی نمایاں طور پر کم ہوکر۵۰سال کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی

افغانستان، برکینا فاسو اور میانمار کے علاوہ جنوبی کوریا نے آزادی صحافت میں سب سے بڑی گراوٹ کا سامنا کیا:آئیڈیا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-09-12
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
دنیا بھر میں صحافتی آزادی نمایاں طور پر کم ہوکر۵۰سال کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

اسٹاک ہوم/۱۱ستمبر
جمہوریت پر مبنی تھنک ٹینک کی جمعرات کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں صحافتی آزادی پچھلے ۵برسوں میں نمایاں طور پر کم ہوئی ہے اور گزشتہ ۵۰برسوں کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘کی رپورٹ کے مطابق اسٹاک ہوم میں قائم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس (آئیڈیا) کی رپورٹ کے مطابق افغانستان، برکینا فاسو اور میانمار (جو پہلے ہی صحافتی آزادی کے کمزور ترین ممالک میں شمار ہوتے ہیں) نے آزادی صحافت میں سب سے بڑی گراوٹ کا سامنا کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزادی صحافت میں جنوبی کوریا میں چوتھی سب سے بڑی کمی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ حکومت اور اس کے سیاسی اتحادیوں کی جانب سے صحافیوں کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات میں اضافے اور صحافیوں کے گھروں پر چھاپوں کو قرار دیا گیا۔
آئی ڈی ای اے کے سیکریٹری جنرل کیون کاساس،زامورا نے’اے ایف پی‘کو بتایا کہ دنیا میں جمہوریت کی موجودہ حالت تشویشناک ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک (۵۴فیصد) نے ۲۰۱۹سے۲۰۲۴کے درمیان جمہوریت کے۵کلیدی اشاریوں میں سے کم از کم ایک میں کمی درج کی۔
کاساس زامورا نے کہا کہ ہماری رپورٹ کا سب سے اہم نتیجہ یہ ہے کہ دنیا بھر میں صحافتی آزادی میں بہت تیزی سے کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ۲۰۱۹سے۲۰۲۴کے درمیان یہ پچھلے۵۰برسوں کی سب سے بڑی گراوٹ ہے ، ہم نے کبھی کسی کلیدی جمہوری صحت کے اشاریے میں اتنی تیز کمی نہیں دیکھی۔
صحافتی آزادی میں کمی دنیا کے۴۳ممالک میں دیکھی گئی، جن میں افریقہ کے۱۵؍اور یورپ کے۱۵ممالک بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک زہریلا امتزاج سامنے آ رہا ہے ، جس میں ایک طرف تو حکومتوں کی سخت مداخلت شامل ہے ، ان میں سے کچھ ’وبا کے دوران کیے گئے اقدامات کی باقیات ہیں‘۔
آئیڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے ’’آپ کے پاس جھوٹی معلومات کا انتہائی منفی اثر ہے ، جن میں سے کچھ واقعی گمراہ کن معلومات ہیں‘‘اور کچھ حکومتوں کی طرف سے صحافتی آزادی پر قدغن لگانے کے بہانے کے طور پر استعمال کی جا رہی ہیں۔
کاساس،زامورا نے کہا کہ تھنک ٹینک نے دنیا بھر میں روایتی میڈیا کے ارتکاز اور بہت سے ممالک میں مقامی میڈیا کے ختم ہو جانے پر بھی تشویش ظاہر کی ہے ، جو جمہوری مباحثے کو سہارا دینے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ صرف۲۰۱۹سے۲۰۲۴کے عرصے پر محیط ہے اور اس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جنوری میں وائٹ ہاؤس واپسی کے ابتدائی اثرات شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیکن گزشتہ سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات اور۲۰۲۵کے ابتدائی چند مہینوں میں جو کچھ ہم نے دیکھا وہ کافی پریشان کن ہے ، چوں کہ امریکا میں جو کچھ ہوتا ہے اس کے اثرات دنیا بھر میں پڑتے ہیں، یہ جمہوریت کیلئے عالمی سطح پر اچھا شگون نہیں ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

باتیں کم اور کام زیادہ 

Next Post

ہمہامہ میں منشیات فروش کی پچاس

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

ہمہامہ میں منشیات فروش کی پچاس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.