ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اونتی پورہ میں ایمز……ہاں تو؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-09-10 - Updated on 2025-09-11
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہمیں دشمنوں کی کیا….

این سی کا جواب !

تو صاحب اپنے وزیرا علیٰ‘ عمرعبداللہ شکایت کررہے ہیں …… اس بات کی شکایت کررہے ہیں کہ…… کہ اونتی پورہ میں ہی آل انڈیا میڈیکل سائنسز(ایمز) تعمیر کرنے میں سیاست کار فرما تھی اور…… اور اس جگہ اور مقام کے تعین کی وجہ سے اس پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر ہو ئی …… اور سو فیصد ہو ئی۔ ہمیں تو لگ رہا تھا کہ عمرعبداللہ کے سر پر جو ایک آدھ بال ہیں …… انہوں نے وہ بال دھوپ میں سفید نہیں کئے ہیں اور ان کی سمجھ میں یہ بات آجانی چاہئے یا اب تک آگئی ہو گی کہ …… کہ اگر سیاست میں سیاست نہیں ہو گی تو…… تو پھر کہاں ہو گی۔ ان کے بقول ایمز کو انونتی پورہ میں ہی بنانے کی سیاسی وجوہات تھیں تو…… تو کسی اور جگہ تعمیر نہ کرنے کی بھی سیاسی وجوہات ہی ہو تیں …… اور یہ بات عمرصاحب کو سمجھ میں آجانی چاہئے اور…… اور اس لئے آ جانی چاہئے کیونکہ بالآخر یہ بھی تو سیاستدان ہی ہیں …… کچھ اور نہیں ……بالکل بھی نہیں۔ انہوں نے بھی…… ان کی حکومت نے بھی کئی ایسے کام کئے ہوں گے…… جو نہیں کئے جانے چاہئے تھے…… لیکن وہ کام ہو ئے اورسیاسی وجوہات کی بنا پر ہی ہو ئے۔سیاست میں صاحب اتنا تو چلتا ہے…… جب ایمز کیلئے جگہ کا انتخاب کرنا تھا اور اگر اس وقت عمر عبداللہ صاحب مسند اقتدار پر تشریف آور ہو تے تو…… تو اللہ میاں کی قسم انہوں نے بھی اور باتوں کے علاوہ اس بات کو بھی ملحوظ نظر رکھا ہوتا …… سیاست کو رکھا ہو تا …… کہ اگر سیاستدان سیاست نہ کرے تو …… تو کیا کرے۔ رہی بات کہ …… کہ ایمز اونتی پورہ کی تکمیل میں تاخیر …… یقینا تاخیر ہو ئی اور سو فیصد ہو ئی ہے…… اس لئے بھی ہو ئی ہے کہ جموں کا ایمز تو اب ایک سال سے چل رہا ہے اور کشمیر کے ایمز کی تکمیل میں اب بھی ایک تا ڈیڑھ سال باقی ہے…… تو…… تو وزیر اعلیٰ صاحب اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بولیں کہ …… کہ کیا تاخیر کی وجہ صرف یہ ہے کہ پی ڈی پی حکومت نے جنوبی کشمیر میں اس اہم ادارے کو بنانے کا فیصلہ کیا…… یا تاخیر کی کچھ اور بھی وجو ہات ہیں …… ہمیں یقین ہے کہ…… کہ عمر عبداللہ صاحب سمجھ جائیں گے…… یہ سمجھ جائیں گے کہ تاخیر کے کچھ اور بھی عوامل ہیں جن کا سیاست کے ساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے…… بالکل بھی نہیں ہے…… ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ماہنور علی نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ ٹائٹل جیت لیا

Next Post

سرینگر جموں شاہراہ بند تو گراں بازاری کے دروازے کھل گئے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا….

2026-06-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

این سی کا جواب !

2026-06-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سرینگر جموں شاہراہ بند تو گراں بازاری کے دروازے کھل گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.