بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ایل جی سنہااور وزیر اعلیٰ عمر کا کولگام میں جاں بحق فوجیوں کو خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-10 - Updated on 2025-09-11
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ایل جی سنہااور وزیر اعلیٰ  عمر کا کولگام میں جاں بحق  فوجیوں کو خراج عقیدت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ ‘عمرعبداللہ نے منگل کے روز کولگام تصادم میں جاں بحق ہونے والے دو فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سنہا نے کہا کہ ان جوانوں کی بہادری اور انمول جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ کولگام کے گڈر جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر کے دوران دو فوجی جوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔ جاں بحق فوجی جوانوں کی شناخت صوبیدار پربھات گور اور لانس نائک نریندر سندھو کے طور پر کی گئی تھی۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس انکائونٹر کے دوران۲دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے ۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا’’لیفٹیننٹ گورنر نے بہادر فوجی جوانوں صوبیدار پربھات گور اور لانس نائیک نریندر سندھو کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے کولگام میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں عظیم قربانیاں دیں‘‘۔
سنہا نے کہا’’میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ قوم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ان جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کولگام میں اپنی جانیں گنوانے والے دو فوجی جوانوں کو یہاں ان کے اعزاز میں پھولوں کی چادر چڑھانے کی ایک تقریب کے دوران شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ ان جوانوں کی مثالی ہمت، غیرمتزلزل بہادری اور لازوال قربانی کو ہمیشہ گہرے احترام اور تشکر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کے’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا’’وزیر اعلیٰ نے آج کولگام میں اپنی جانیں گنوانے والے دو بہادر فوجی جوانوں کو پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شاندار خراج عقیدت پیش کیا‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیا’’انہوں نے کہا کہ ان کی مثالی جرات، غیرمتزلزل بہادری اور لازوال قربانی کو ہمیشہ گہرے احترام اور تشکر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا‘‘۔
فوج کی چنا کور نے بھی ان بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
کور نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’چنار کور صوبیدار پربھات گور اور لانس نائیک نریندر سندھو کی قوم کے لئے فرض کی ادائیگی میں پیش کی جانی والی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، ان کی ہمت اور لگن ہمیشہ ہمیں متاثر کرتی رہے گی‘‘۔
انہوں نے کہا کہ فوج غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام

Next Post

این ڈی اے امیدوار سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
این ڈی اے امیدوار سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب

این ڈی اے امیدوار سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.