بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شاہراہ کی بندش:کٹرا،سنگلدان سیکشن پر خصوصی ریل سروس شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

موسلا دھار بارش اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث جموں،سری نگر قومی شاہراہ مسلسل بند ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر مختلف مقامات پر درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں۔
اس پس منظر میں ناردرن ریلوے نے پیر کے روز کٹرا اور سنگلدان کے درمیان خصوصی ٹرین سروس شروع کی تاکہ پھنسے ہوئے مسافروں، طلباء اور ملازمین کو راحت فراہم کی جا سکے ۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن کٹرا (ضلع ریاسی) سے سنگلدان ریلوے اسٹیشن (ضلع رامبن) تک مقامی ٹرین چلائی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ پانچ روزہ سروس۸سے۱۲ستمبر تک جاری رہے گی اور مسافروں سے محض۲۰روپے کرایہ وصول کیا جائے گا۔ اس۶۳کلو میٹر کے سیکشن پر ٹرین ریاسی، بکل اور دُگہ اسٹیشنوں سے گزرے گی۔
ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا’’انتظامیہ کی درخواست پر ریلوے بورڈ نے یہ فیصلہ لیا تاکہ درماندہ مسافروں، مریضوں اور طلباء کو سہولت فراہم کی جا سکے ۔ پہلی ٹرین صبح۴۰:۸بجے کٹرا سے روانہ ہوئی جبکہ دوپہر ۲بجے واپسی کا شیڈول بنایا گیا‘‘۔
پہلے ہی دن۴۶۴مسافروں نے کٹرا سے سنگلدان تک سفر کیا۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو کئی دنوں سے جموں اور رامبن میں پھنسے ہوئے تھے ۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کٹرا،سنگلدان خصوصی ٹرین کے ذریعے نہ صرف مسافروں بلکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل بھی ممکن ہو سکے گی، جو بعد میں سڑک کے ذریعے ڈوڈہ اور کشتواڑ پہنچائی جائیں گی۔
ادھرسری نگر جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر کام جاری ہے اور حکام کو امید ہے کہ پیر کی شام تک ٹریفک کو جزوی طور پر بحال کیا جا سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں۲۶؍اگست سے شدید بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایم ایل اے ڈوڈہ‘ معراج ملک پی ایس اے کے تحت گرفتار

Next Post

این ڈی ایے کی جیت یقینی‘ نائب صدر کے انتخاب کیلئے آج ووٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post

این ڈی ایے کی جیت یقینی‘ نائب صدر کے انتخاب کیلئے آج ووٹنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.