بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

قدیم زمانے میں ہندستان روحانیت اور تجارت دونوں کی قیادت کرتا تھا: صدر جمہوریہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in قومی خبریں, کاروبار
A A
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

MURMU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 8 ستمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن کونسل(ای ای پی سی) انڈیا کی پلیٹینم جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ قدیم زمانے میں ہندستان روحانیت اور تجارت دونوں میں دنیا کی قیادت کرتا تھا۔ ہندستان کو ایک بار پھر علم اور تجارت کے معروف مرکز کے طور پر مستحکم کرنا تمام شہریوں کا عزم ہونا چاہیے ۔ اقتصادی شعبے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ای ای پی سی کو بڑے لگن کے ساتھ اس عہد کو اپنانا چاہیے ۔
صدر جمہوریہ نے خوشی کا اظہار کیا کہ پچھلے 10 برسوں میں ہندستان کی انجینئرنگ برآمدات 70 ارب ڈالر سے بڑھ کر 115 ارب ڈالر سے زائد ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم گزشتہ دہائی کے دوران بین الاقوامی تجارت کے میدان میں متعدد چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہیں، تو یہ برآمدات میں اضافہ اور بھی زیادہ متاثر کن لگتا ہے ۔ انہوں نے اس کامیابی میں ای ای پی سی کی شراکت کی تعریف کی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ای ای پی سی بین الاقوامی منڈی اور ہندوستانی صنعتکاروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے ای ای پی سی سے کہا کہ وہ مسلسل ہندوستان اور ہندوستانی کاروباریوں کے کردار کو عالمی ویلیو چین میں بڑھانے کی کوشش کرے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی نظام میں تبدیلیوں کے پیش نظر ای ای پی سی کا کردار مزید اہم ہو گیا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ عالمی تجارت کے چیلنجز کو ملک میں موجود غیر معمولی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مواقع میں تبدیل کرنا ضروری ہے ۔ گزشتہ سات دہائیوں میں ہندوستان کی انجینئرنگ برآمدات کے مقامات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔ ای ای پی سی کو اس تبدیلی کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے اور ’ملک پہلے ‘ کے جذبے کے ساتھ ہندوستان کی معیشت کو مسلسل مضبوط بنانے کے لیے کام کرتے رہنا چاہیے ۔
صدر نے کہا کہ کم قیمت پر اعلیٰ معیار کی انجینئرنگ خدمات اور مصنوعات ہندستان کی بڑی طاقت ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں کے گلوبل کیپیبلٹی سینٹرز ہندستان میں موجود ہیں۔ ای ای پی سی جیسے متعلقہ شراکت داروں کو مناسب مراعات اور ایکوسسٹم فراہم کر کے ہندستان کو عالمی اختراعی مرکز بنانے کے خیال کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے ۔ عالمی معیشت اور تجارت کے ماہرین اختراعی معیشتوں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشتوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ اختراعی معیشتیں دنیا کی سب سے زیادہ مسابقتی اور خوشحال معیشتیں ہیں۔ انہوں نے ای ای پی سی کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ ہندستان کو ایک سرکردہ اختراعی معیشت بنانے کے لیے عہد کریں اور ملک میں موجود ہنر اور توانائی کو فعال ایکوسسٹم فراہم کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مراٹھا کارکن منوج جارنگے کا انتباہ: 17 ستمبر تک کنبی سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں

Next Post

وزیر خارجہ جے شنکر آج برکس کی ورچوئل سمٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
Next Post
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت

وزیر خارجہ جے شنکر آج برکس کی ورچوئل سمٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.