جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

منڈیٹ نہیں موقع دیا تھا !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-26
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

اور لوگ سمجھتے تھے آسان تھا وزیر اعلیٰ… جموںکشمیر کا وزیر اعلیٰ بننا ۔ نہیں صاحب یہ بالکل بھی آسان نہیں تھا … بالکل بھی آسان نہیں ہے… اور اللہ میاں کی قسم ہم یہ بات پہلے دن سے جانتے تھے … اور مانتے تھے ۔ لیکن نہ جانے اپنے عمرعبداللہ نے کیا سوچ کر اپنے سر پر یہ کانٹوں بھرا تاج رکھا … پہلے تو نا نا ناکرتے تھے‘ الیکشن کو بھی نانانا کہتے تھے … ان کی یہ نانانا کب اور کیسے ہاں ہاں ہاں میں بدل گئی ہم نہیں جانتے ہیں… بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ… کہ اگر ہم کوئی بات جانتے ہیں تو… تو صرف یہ ایک بات کہ … کہ اب ان کی سمجھ میں یہ بات آ گئی ہو گئی… کہ ان کی نانانا … ہاں ہاں ہاں میں نہیں بدلنی چاہئے تھی … اور اس لئے نہیں بدلنی چاہئے تھی کہ… کہ اپوزیشن نے ان کی ناک میں دم کرکے رکھ دیا ہے… لون صاحب ایک طرف سے اور میڈم جی دوسری جانب سے … دونوں انہیں سانس تک نہیں لینے دیتے ہیں… عمر عبداللہ بظاہر ایسے برتاؤ کررہے ہیں کہ…کہ جیسے انہیں کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے… لون صاحب اور نہ میڈم جی کی تنقید کی پرواہ… لیکن اندر سے ان کا جو حال بے حال ہو رہا ہے… اس نے انہیں رونے پر مجبور کردیا ہو گا اور… اور اس لئے کردیا ہو گا کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں نہیں ہے… کچھ بھی نہیں ہے… لیکن پھر بھی اپوزیشن جماعتیں ہر ایک بات کیلئے انہیں ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں… ہوا تیز چلے تو اس کیلئے ‘ بارشیں ہوں تو اس کیلئے بھی ‘ نہ ہوں تو بھی انہیں کو مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے … اور اس لئے ٹھہرایا جارہا ہے کیونکہ لوگوں نے عمرعبداللہ اور ان کی جماعت کو بھاری منڈیٹ جو دیا ہے… اس لئے جواب بھی تو ان سے ہی مانگا کائیگا … اب اپوزیشن کو کون سمجھائے کہ … کہ لوگوں نے… کشمیر کے لوگوں نے عمرعبداللہ کو کیا سوچ اور سمجھ کر ووٹ دیا… مندیٹ دیا… بھاری منڈیٹ دیا … اس لئے دیا کہ اس سے پہلے میڈم جی کو منڈیٹ دیا گیا تھا ان کی جماعت اس کی لاج نہیں رکھ پائی تھی… بالکل بھی نہیں رکھ پائی تھی… سو لوگوں نے اب کی بار این سی کو منڈیٹ دیا… یا پھر شاید ایک موقع دیا … ایسا موقع کہ… کہ بے چارے عمرعبداللہ کو کچھ کرنے کا موقع بھی نہیں مل رہا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشتگردوں کو مذہب کی بنیاد پر مارا نہیں جاتا‘

Next Post

کشمیر میں شادی کی تقریبات فضول خرچی کا اشتہار بن گئی ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست

کشمیر میں شادی کی تقریبات فضول خرچی کا اشتہار بن گئی ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.