اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ سچ میں Too Much ہوگیا !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان سیوک اور پردھان

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

سچ تو یہ ہے کہ … کہ یہ کچھ زیادہ ہی ہوگیا … کچھ زیادہ ہی Too Much ہو گیا کہ بھلا ۳۵ سیکنڈ کی تاخیر بھی کوئی تاخیر ہوئی … کیا یہ کوئی تاخیر ہو تی ہے … صاحب ہم جس دنیا کے واسی ہیں… وہاں تو ۳۵ سیکنڈ کیا … ۳۵ منٹ کی تاخیر بھی کوئی تاخیر نہیں تصور کی جاتی ہے اور… اور اگر کہیں ۳۵ منٹ کی تاخیر ہو جائے تو اللہ میاں کی قسم اس پر بات بھی نہیں کی جاتی ہے…کارروائی اور معاوضہ یا جرمانہ تو دور کی بات ہے… چلئے سیدھا مطلب پر آتے ہیں تو… تو ہوا یوں کہ جاپان کے کسی اسٹیشن… ریلوے اسٹیشن پر ٹرین ۳۵ منٹ… معاف کیجئے ۳۵ سکینڈ کی تاخیر سے پہنچ گئی … یہ جاپان ہے اس لئے ٹرین کے ڈرائیور صاحب نے سواریوں سے ‘ مسافروں سے اس تاخیر پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی… ڈرائیور پشیمان تھا کہ اس سے یہ غلطی کیسے سرزد ہو ئی… ۳۵ سکینڈ تاخیر ہو ئی… جاپان میں چونکہ وقت کی پابندی کا خیال بڑی پابندی سے رکھاجاتا ہے… اس لئے ریلویز نے ڈرائیور کی معافی پر ہی اکتفا نہیں کیا… بالکل بھی نہیں کیا… بلکہ سارے مسافروں کا کرایہ لوٹا بھی دیا… یعنی ۳۵ سکینڈ کی تاخیر کی سزا ریلوے نے خود کو دی اور… اور اس تاخیر کے معاوضے کے طور پر ٹرین میں سوار سبھی مسافروں کو ٹکٹ کے پیسے لوٹا دئے ! اب صاحب آپ کو نہیں لگتا ہے کہ یہ Too Muchہو گیا ؟مانتے ہیں کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے ‘ ٹرینوں کے آنے اور جانے میں تاخیر ہو نی چاہیے اور نہ ہوائی جہازوں کی روانگی اور آمد میں… سرکاری دفاتر میں ملازمین کے حاضر ہونے میں بھی کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے… کہیں پر مقررہ وقت پر پہنچنے میں بھی کوئی تاخیر نہیں ہو نی چاہیے… اللہ میاں کی قسم ہم یہ سب مانتے ہیں… دل سے مانتے ہیں… لیکن دل یہ نہیں مانتا ہے کہ ۳۵ سیکنڈ کی تاخیر بھی کوئی تاخیر ہو تی ہے… ایسی تاخیر کہ ڈرائیور مسافروں سے معافی مانگتا پھرے اور ریلویز کرایہ لوٹا دے … یہ اللہ میاں کی قسم سچ میں Too Much ہو گیا کہ… کہ اگر یہ معیار یہاں اپنا جائیگا… تو اندازہ لگائیے کہ یہاں کی ٹرینوں کے ڈرائیوروں اور جہازوں کے پائلٹوں کو ٹرین چلانے اور جہاز اڑانے میں کس قدر دقت ہوگی… مشکل ہو گی کہ… کہ پھر ان کا سارا وقت مسافروں سے معافی مانگنے میںجائیگا… ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے میں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Next Post

اعاصم منیر کے بعد شہباز شریف کی جنگ کی دھمکیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پردھان سیوک اور پردھان

2026-07-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اعاصم منیر کے بعد شہباز شریف کی جنگ کی دھمکیاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.