بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی، کرائم برانچ کشمیر نے دو افراد کو گرفتار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-07
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
اقتصادی جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں کے تحت کرائم برانچ کشمیر نے بدھ کے روز دو افراد کو گرفتار کیا، جو سادہ لوح شہریوں کو سرمایہ کاری کے جھانسے میں لا کر لوٹنے میں ملوث پائے گئے ۔
کرائم برانچ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت ماجد نذیر نجار ولد نذیر احمد نجار ساکن بٹہ مالو اور مبارک احمد راتھر ولد نثار احمد راتھر ساکن گلشن نگر، گلپوش کالونی کے طور پر ہوئی ہے ۔
بیان کے مطابق دونوں ملزمان نے شکایت کنندہ کو آدرش کوآپریٹو سوسائٹی، ایس بی آئی لائف انشورنس اور ایچ ڈی ایف سی انشورنس کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے بہانے بھاری منافع کا لالچ دے کر فرضی ڈپازٹ سرٹیفکیٹس فراہم کیں۔ تاہم، بعد ازاں تصدیق کے دوران یہ تمام دستاویزات جعلی اور خود ساختہ پائی گئیں۔
ملزمان نے خود کو ان مالیاتی اداروں کے مجاز نمائندے ظاہر کئے اور متاثرہ شہری کو مختلف ڈپازٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کیا۔
معاملے کی چھان بین کے دوران قابل اعتماد شواہد کی بنیاد پر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۱۱کے تحت تعزیرات ہند کی دفعات۴۲۰‘۴۶۷‘۴۷۱؍اور۱۲۰بی کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں کو حراست میں لیا گیا۔
کرائم برانچ نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مالی لین دین سے قبل متعلقہ اداروں کی تصدیق ضرور کریں تاکہ ایسے جعلساز عناصر سے بچا جا سکے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام جھڑپ:سیکورٹی فورسز کاآپریشن چھٹے روزبھی جاری

Next Post

اودھم پور میں سڑک حادثہ، ایک خاتون جاں بحق، کئی زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

اودھم پور میں سڑک حادثہ، ایک خاتون جاں بحق، کئی زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.