جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کان کھول کے سن لیں،۲۲؍اپریل سے ۱۶جون تک ٹرمپ اور وزیراعظم میں کوئی رابطہ نہیںہوا‘

مودی نے نہرو کی غلطیوں کو درست کیا ہے‘ خاص کر سندھ طاس معاہدہ اور دفعہ ۳۷۰ جیسی غلطیاں:جے شنکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-31
in اہم ترین
A A
آپریشن سندور اور تجارت کے درمیان کوئی تعلق نہیں تھا:شنکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

(ندائے مشرق ویب ڈیسک)
سرینگر//
خارجہ امور کے وزیر ایس جے شنکر نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران واضح کیا کہ۲۲ اپریل سے ۱۶جون کے درمیان صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا’’میں ان کو کہنا چاہتا ہوں، وہ کان کھول کے سن لیں۔ ۲۲؍اپریل سے ۱۶جون تک، ایک بھی فون کال صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان نہیں ہوئی‘‘۔
جے شنکر نے ہندوستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ بھارت،پاکستان معاملات میں کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں ہے اور کوئی بھی بات چیت صرف دو طرفہ ہوگی، اور پاکستان کو جنگ بندی کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دینی ہوگی جو صرف ڈی جی ایم او (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا’’جب آپریشن سندور شروع ہوا، تو کئی ممالک ہم سے رابطے میں تھے تاکہ جان سکیں کہ صورت حال کتنی سنگین ہے اور کب تک چلے گی‘ ہم نے تمام ممالک کو یہی پیغام دیا… کہ ہم کسی ثالثی کے لیے تیار نہیں ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ہمارے تمام معاملات دو طرفہ ہوں گے…اور ہم پاکستانی حملے کا جواب دے رہے تھے، اور دیتے رہیں گے۔ اگر لڑائی روکنی ہے تو پاکستان کو باضابطہ درخواست دینی ہوگی، اور وہ درخواست صرف ڈی جی ایم او کے ذریعے آسکتی ہے‘‘۔
جے شنکر نے کانگریس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ تاریخ سے’ناخوش‘ ہے۔ انہوں نے پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ کس قدر اہم ہے، اور کانگریس نے اس کے سلسلے میں ’غلطیاں‘ کیں۔
وزیر خارجہ نے کہا’’سندھ طاس معاہدہ کئی لحاظ سے ایک انوکھا معاہدہ ہے۔ میں دنیا میں کسی اور معاہدے کے بارے میں نہیں جانتا جہاں ایک ملک نے اپنی بڑی ندیاں دوسرے ملک کو بغیر کسی حق کے دے دی ہوں۔ اس معاہدے کی تاریخ کو یاد کیجیے۔ کل میں نے سنا کہ کچھ لوگ تاریخ سے ناخوش ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ تاریخی باتوں کو بھلا دیا جائے۔ شاید یہ ان کے لیے مناسب نہیں، وہ صرف کچھ باتوں کو یاد رکھنا چاہتے ہیں‘‘۔
جے شنکر نے۱۹۶۰ میں پارلیمنٹ میں پنڈت جواہر لال نہرو کے ایک بیان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا’’۳۰نومبر۱۹۶۰ کو نہرو جی نے کہا تھا،’میں جاننا چاہتا ہوں کہ آیا یہ ایوان طے کرے گا کہ پانی یا رقم کتنی دینی ہے‘۔ لوگوں نے اس پر اعتراض کیا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا،’مجھے یہ معاہدہ پاکستانی پنجاب کے مفاد میں کرنا ہے‘۔ کشمیر یا بھارتی پنجاب کے کسانوں کا ایک لفظ بھی نہیں۔ نہ راجستھان کا ذکر، نہ گجرات کا‘‘۔
جے شنکر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نہرو کی ان ’غلطیوں‘ کو درست کیا ہے، خاص طور پر سندھ طاس معاہدے اور آرٹیکل۳۷۰ کے معاملے میں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی سرحد پار دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گا اور پاکستان کو آپریشن سندور کے ذریعے سخت پیغام دیا جا چکا ہے … اور آئندہ بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔انہوں نے پہلگام دہشت گرد حملے کو ’قطعی ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک سرخ لکیر عبور کر لی تھی، اور اس کے لیے احتساب اور انصاف ضروری ہے۔
جے شنکر نے کہا کہ آج دنیا میں دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی صرف اس لیے ممکن ہوئی ہے کہ مودی حکومت نے اسے عالمی ایجنڈے کا حصہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پاکستان پر سخت دباؤ ڈالا اور اقوام متحدہ میں ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ (ٹی آر ایف) کو پاکستان میں قائم لشکر طیبہ کا فرنٹ گروپ تسلیم کروایا ‘ حالانکہ بھارت اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بھی نہیں تھا۔
جے شنکر نے یاد دلایا کہ پہلگام حملے کی ذمہ داری ٹی آر ایف نے قبول کی تھی۔انہوں نے کہا’’۲۲؍ اپریل کو ہونے والا پہلگام حملہ کئی وجوہات کی بنا پر چونکا دینے والا تھا۔ لوگوں کو ان کے اہل خانہ کے سامنے قتل کیا گیا، ان کا مذہب پوچھ کر جان لی گئی، جموں و کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنے کی نیت تھی، جو آرٹیکل ۳۷۰کے خاتمے کے بعد ترقی کی طرف بڑھ رہی تھی‘ان سب باتوں نے پورے ملک کو غصے میں مبتلا کر دیا‘‘۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آپریشن سندور نے دنیا پر احسان کیا ہے کیونکہ بھارت نے پاکستان کے دہشت گرد انفرا اسٹرکچر کو بہاولپور اور مرادکے سمیت کئی علاقوں میں تباہ کر دیا۔
جے شنکر نے اپوزیشن رہنماؤں پر بھی سخت تنقید کی اور کہا’’کچھ لوگ بھارت کی فوجی کارروائیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ اگر انہیں شک ہے، تو وہ پاکستان میں دہشت گردوں کے جنازے اور تباہ شدہ ہوائی اڈے دیکھ لیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور سوچ سمجھ کر لیا گیا فیصلہ تھا، اور اب یہ بھارت کی نئی پالیسی کی بنیاد بن چکا ہے۔
کچھ اپوزیشن ارکان نے ان کے حالیہ چین کے دورے پر سوال اٹھائے۔اس پر جے شنکر نے جواب دیا’’میں دہشت گردی، کشیدگی میں کمی، اور تجارتی پابندیوں پر بات کرنے گیا تھا۔ میری کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی‘‘۔انہوں نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ تعلقات کو باہمی مفاد، حساسیت اور احترام کی بنیاد پر آگے بڑھائے گا۔
آخر میں جے شنکر نے آپریشن سندور کے بعد دنیا بھر میں بھیجے گئے پارلیمانی وفود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے قوم کی خدمت کی ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی او کے:’کانگریس نے دیا ہم واپس لیں گے ‘

Next Post

جموں میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار

جموں میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.