اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امسال امر ناتھ یاترا کو زیادہ خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ:بھارتی فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-26
in مقامی خبریں
A A
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا شروع ہونے سے چند روز قبل سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں امسال یاترا کو کچھ زیادہ ہی خطرات لاحق ہونے کا خیال کیا جا رہا ہے ۔
کشمیر نشین ایک سینئر فوجی افسر نے بتایا کہ اس یاترا کو بحسن و خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے امسال زیادہ تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔
فوجی افسر نے کہا’’امسال یاترا کو زیادہ خطرات لاحق ہونے کا خیال کیا جا رہا ہے ہر سال ہمیں جنگجوؤں کی طرف سے اس یاترا کو نشانہ بنانے کے متعلق اطلاعات موصول ہوتی ہیں لیکن امسال کچھ زیادہ تعداد میں ہی اس ضمن میں رپورٹس موصول ہوئی ہیں‘‘۔
فوجی افسر نے کہا کہ یاترا کو بغیر کسی قسم کے خلل کے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر انتظامات کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا’’امسال یاترا کے لئے تعینات کئے گئے سیکورٹی فورسز کی تعداد گذشتہ برسوں کے مقابلے میں تین سے چار گنا زیادہ ہے‘‘’۔ان کا کہنا تھا کہ محفوظ یاترا کو یقینی بنانا انتظامیہ اور سیکورٹی فورسزکی اولین کوشش ہے ۔
تاہم فوجی افسر نے کہا’’ہم یہ نہیں کہہ سکتے ہیں سیکورٹی کو صد فیصد فول پروف بنا دیا گیا ہے ‘‘۔
بتادیں کہ۴۳دنوں پر محیط سالانہ امرناتھ جی یاترا دو برسوں کے وقفے کے بعد ماہ رواں کی تیس تاریخ سے شروع ہونے والی ہے ۔ حکام نے یاترا کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے باقی انتظامات کے علاوہ امسال مثالی سیکورٹی بندو بست کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر یاترا کے دوران۳۵۰پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات رہیں گے ۔
امسال یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کیلئے جہاں پہلی دفعہ آر او پی ،پارٹی بھی ساتھ رہیں گی وہیں نگرانی کی خاطراینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس برس آٹھ لاکھ سے زائد یاتری پوترا شیو لنگم کے درشن کی خاطر وارد وادی ہوں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلے جھتے میں شامل سادھوؤں کی بڑی تعداد وارد جموں

Next Post

اُس پار تربیتی کیمپوں میں۵سے۷سو کے قریب جنگجو موجود:فوج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
اُس پار تربیتی کیمپوں میں۵سے۷سو کے قریب جنگجو موجود:فوج

اُس پار تربیتی کیمپوں میں۵سے۷سو کے قریب جنگجو موجود:فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.