جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دہشت گردی کے متاثرین کیلئے ویب پورٹل متعارف

لیفٹیننٹ گورنر جموںکشمیرمیں تمام معاملات کے اَزالے کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-23
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

یہ پورٹل متاثرین کیلئے مختلف نوعیت کی معاونت جیسے مالی امداد، ایکس گریشیا معاوضہ اور ہمدردانہ روزگار کے عمل کو آسان بنائے گا:سنہا
سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج دہشت گردی سے متاثرہ کنبوں کیلئے  ایک مخصوص ویب پورٹل کا آغاز کیا۔
یہ اقدام دہشت گردی سے متاثرہ اَفراد کو اِمداد، ہمدردانہ تقرریوں اور دیگر سرکاری سہولیات کی فراہمی کے عمل کو منظم، شفاف اور تیز رفتار بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
سنہا نے کہا کہ محکمہ داخلہ طرف سے این آئی سی کے تعاون سے تیار کردہ ویب پورٹل، دہشت گردی سے متاثرہ کنبوں کے بارے میں جامع ضلع وار ڈیٹا حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ اِس کے ذریعے متاثرہ افراد یا ان کے قریبی رشتہ داروں کی جائیدادوں پر کسی بھی قسم کے قبضے کی معلومات بھی درج کی جائیں گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’یہ اَقدام اُن تمام اَفراد کو بروقت اور مؤثر امداد فراہم کرنے کیلئے ہے جو جموں کشمیر میں دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں۔ یہ پورٹل متاثرین کے لئے مختلف نوعیت کی معاونت جیسے مالی امداد، ایکس گریشیا معاوضہ اور ہمدردانہ روزگار کے عمل کو آسان بنائے گا۔‘‘
سنہا خود پورے جموںوکشمیر یوٹی میں ان تمام معاملات کی نگرانی اور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کوئی جائز معاملہ رہ نہ جائے اور ہر مستحق کنبے کو اس کا حق بروقت اور شفاف طریقے سے ملے۔
صوبائی کمشنروں کے دفاتر میں ٹول فری ہیلپ لائن نمبرات جموں (0191-2478995)اور کشمیر(0194-2487777)ڈویژن کیلئے قائم کئے گئے ہیں تاکہ اگر کوئی دعویٰ رہ گیا ہو یا زیر اِلتوا ٔہو تو وہ رجسٹر کیا جا سکے۔
یہ ہیلپ لائنز مخصوص کنٹرول روموں کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں جو شہریوں کے لئے ایک رابطہ مرکز کے طور پر کام کرتی ہیں تاکہ دہشت گردی سے متاثرہ کنبوں کو حکومت کی جانب سے بقایا اِمداد، جیسے کہ معاوضہ، ایکس گریشیا اِمداد اور ہمدردانہ تقرریوں سے متعلق شکایات یا اِستفسارات درج کئے جا سکیں۔
          ہیلپ لائنز پر تربیت یافتہ عملہ رکھا گیا ہے اور ان کو سنٹرلائزڈ ایپلی کیشن کے ساتھ مربوط کیا جائے گا تاکہ ہر شکایت کا باقاعدہ اِندراج ہو اور اِس پر فوری کاررِوائی کی جا سکے۔
شکایات اور زیر اِلتوأ دعوئوں کی باقاعدہ نگرانی، ہم آہنگی اورجلد اَز جلد اَزالے کو یقینی بنانے کے لئے چیف سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے دفاتر میں خصوصی مانیٹرنگ سیلز قائم کئے گئے ہیں۔
یہ خصوصی سیلز باقاعدگی سے معاملات کا جائزہ لیں گے، تاخیر یا رُکاوٹوں کی وجوہات کا تجزیہ کریں گے اور متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے شکایات کا فوری اور منصفانہ حل یقینی بنائیں گے۔
۱۳جولائی کو سنہا نے بارہمولہ میں دہشت گردی کے ۴۰ متاثرین کے لواحقین کو تقرری کے خطوط سونپے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ حکومت دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو روزگار اور انصاف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے خاندان کے افراد کو نوکری ملنے کے دن ختم ہو چکے ہیں۔
چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، ڈائریکٹر جنرل پولیس نلین پربھات، پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندرکر بھارتی، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ایم راجو،کشمیر اور جموں کے صوبائی کمشنران وِجے کمار بدوری اور رمیش کمار، آئی جی پی کشمیر وِی کے بردی، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی اور این آئی سی کے سینئر آفیسر جسکرن سنگھ مودی نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ تقریب میں شرکت کی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ:جے سی بی کو حادثہ ‘تین ہلاک

Next Post

کانگریس نے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے احتجاج کے متعلق کوئی بات نہیں کی:عمرعبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘

کانگریس نے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے احتجاج کے متعلق کوئی بات نہیں کی:عمرعبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.