جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سالانہ امر ناتھ یاترا:۱۵دنوں میں۵۱ء۲لاکھ یاتریوں کا امرناتھ گپھا کا درشن

’امسال ملک و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کی جانب سے بھی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-18
in تازہ تریں
A A
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر/ایجنسیز/ڈیسک)
امر ناتھ یاترا کے ابتدائی پندرہ دنوں میں۲لاکھ ۵۱ہزار سے زائد عقیدت مندوں نے گپھا میں بھگوان شیو کے درشن کیے ہیں۔
جمعرات کو خراب موسم کے باعث وقتی طور پر یاترا کو معطل کرنا پڑا، تاہم بعد ازاں موسم میں بہتری آتے ہی با لتل اور پہلگام کے دونوں بیس کیمپوں سے یاتریوں کو دوبارہ روانگی کی اجازت دی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کی دوپہر ۲بجے تک مزید ۵۱۱۰یاتریوں نے درشن کیے ، جس کے ساتھ ہی۳جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کے دوران مجموعی تعداد ۵۱ء۲لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ امسال کی یاترا کو ملک و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ اس روحانی سفر میں شریک ہو رہے ہیں ۔
حکام نے مزید بتایا کہ یاتریوں کے لیے صاف صفائی، طبی سہولیات، خوراک، ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات بخوبی انجام دیے جا رہے ہیں۔
یاتریوں نے شری امرناتھ شرائن بورڈ، سیکورٹی فورسز، رضاکاروں اور مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے فراہم کی جا رہی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
اگرچہ ہمالیائی علاقوں میں دشوار گزار راستے اور غیر متوقع موسمی حالات یاترا کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں، تاہم انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔
یاد رہے کہ یہ یاترا ۹؍اگست تک جاری رہے گی اور حکام کا اندازہ ہے کہ آنے والے دنوں میں درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
دریں اثنا جاری وزیر اعلیٰ‘عمرعبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال یاتریوں کی تعداد ۵ء۳ لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔
جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’ایک وقت تھا جب پہلگام کے واقعے کی وجہ سے ہمیں اس بار یاترا کے لیے آنے والے کسی شخص کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔ اب تک۵۰ء۲لاکھ افراد نے درشن کئے اور اگر یہ رجحان جاری رہا تو یہ تعداد آسانی سے ۵۰ء۳ لاکھ سے تجاوز کر جائے گی کیونکہ یاترا ۹؍اگست تک جاری رہے گی۔ مجھے امید ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھے گی۔ ‘‘
ادھرصوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بدھوری نے بتایا،’’گزشتہ چند دِنوں سے جاری مسلسل بارش کے باعث راستوں پرفوری مرمت اور دیکھ دیکھ کے کاموں کی ضرورت ہے۔ اِس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج کسی بھی یاتری کو پہلگام یا بال تل بیس کیمپ سے پوترگپھا کی طرف جانے کی اِجازت نہیں دی جائے گی۔تاہم، جو یاتری گزشتہ رات پنج ترنی کیمپ میں ٹھہرے تھے، انہیں بروقت تعینات بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) اور ماؤنٹین ریسکو ٹیموں کی نگرانی میں بال تل کی طرف روانہ ہونے کی اِجازت دی گئی ہے۔ موسم کی صورتحال کے پیش نظر یاترا کے کل دوبارہ شروع ہونے کا قوی اِمکان ہے۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی

Next Post

 وزیر اعلیٰ کی جموںایمز کی پیش رفت کی ستائش ‘سہولیات کی سراہنا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
 وزیر اعلیٰ کی جموںایمز کی پیش رفت کی ستائش ‘سہولیات کی سراہنا

 وزیر اعلیٰ کی جموںایمز کی پیش رفت کی ستائش ‘سہولیات کی سراہنا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.