ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-05
in تازہ تریں
A A
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن

Heat

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

سرینگر//
کشمیر میں جاری شدید گرمی کی لہر نے عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ پیدا کر دیا ہے ، جس پر ماہرینِ صحت نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے نہ صرف گیسٹرو، دست، قے ، فوڈ پوائزننگ جیسے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ یہ کیفیت بلڈ پریشر، دل کے مریضوں اور بچوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق ‘شدید گرمی کے دوران کھانے کی اشیاء، خاص طور پر گوشت، دودھ، جوس اور بازار کے کھانے تیزی سے خراب ہوتے ہیں، جو گیسٹرو اور دیگر پیٹ کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بچے عموماً ٹھنڈے اور غیر معیاری مشروبات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ٹانسلز اور گلے کے انفیکشن کی شکایات بڑھ رہی ہیں۔
ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ گرمی کے دوران جسم میں پانی کی کمی اور الیکٹرولائٹ کا توازن بگڑنا عام بات ہے ، جو تھکن، چکر آنے اور ہیٹ اسٹروک جیسے سنگین حالات کا سبب بن سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شدید درجہ حرارت بلڈ پریشر کو متاثر کرتا ہے ، جس سے دل کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
ان کے مطابق حالیہ دنوں میں کشمیر میں اس نوعیت کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈاکٹروں نے شہریوں کو مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اپنانے کی سختی سے تاکید کی ہے :پانی زیادہ پئیں، چاہے پیاس نہ بھی لگے ،شکر والے مشروبات سے پرہیز کریں،بازاری یا باسی، تیل والے اور مصالحے دار کھانوں سے اجتناب کریں،تازہ پھلوں جیسے تربوز، کھیرا اور سنگترہ کا استعمال کریں۔
دوپہر ۱۲بجے سے۴بجے کے درمیان باہر نکلنے سے گریز کریں، ہلکے ، سوتی اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں،کھانے کی اشیاء کو ٹھنڈی جگہ پر محفوظ رکھیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔
واضح رہے کہ وادی میں پچھلے ایک ماہ سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے ، جس کے دوران کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

Next Post

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
Next Post
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.