ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-05
in تازہ تریں
A A
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

سرینگر//
وادی کشمیر میں شدید گرمی کے دوران نہانے کے دو الگ الگ واقعات میں دو نوجوان دریائے جہلم میں غرقاب ہو گئے ، جن کی لاشیں بعد ازاں بازیاب کر لی گئیں۔
یہ افسوسناک واقعات بانڈی پورہ کے حاجن اور سرینگر کے بٹہ وارہ علاقوں میں پیش آئے ۔
اطلاعات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں جمعے کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب۱۳سالہ شاہد احمد نہانے کے دوران اچانک پانی میں ڈوب گیا۔ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی عمل میں لائی اور لڑکے کو نکال کر نزدیکی اسپتال پہنچایا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
شاہد احمد کی لاش جب اس کے آبائی گاؤں لائی گئی تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں جبکہ فضا سوگوار ہو گئی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
دوسرا واقعہ سری نگر کے بٹہ وارہ علاقے میں پیش آیا جہاں نماز جمعہ سے قبل۱۹سالہ نوجوان عادل احمد ولد شکیل احمد نہانے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
مقامی افراد نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے مقام پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کے دوران نوجوان کو پانی سے باز یاب کرکے ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے بھی مردہ قرار دیا۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے کا رجحان نوجوانوں میں بڑھتا جا رہا ہے ، جس کے باعث ہر سال متعدد افراد غرقاب ہوتے ہیں۔ اگرچہ انتظامیہ نے عوام سے بارہا اپیل کی ہے کہ وہ غیرمحفوظ مقامات پر نہانے سے گریز کریں، تاہم اس کے باوجود ایسے واقعات میں کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی۔
انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر والدین اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایسے مقامات پر نہانے سے گریز کریں جہاں حفاظتی انتظامات دستیاب نہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

Next Post

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
Next Post
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.