جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

’چاہتے ہیں کہ لوگوں کو وہ ملے جس کا وہ مطالبہ کررہے ہیں ‘سڑک اور سرنگ منصوبوں سے ترقی کو فروغ ملے گا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-27
in اہم ترین, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۶جون
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ ‘عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی پر بات چیت جلد مکمل ہونی چاہئے تاکہ لوگوں کو وہ حاصل ہو جو وہ طلب کر رہے ہیں۔
قومی یکجہتی کیمپ کے موقع پر رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے، عبداللہ نے کہا کہ کئی منصوبوں کی منظور ی دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا’’بات چیت ہونی چاہئے، یہ ایک اچھی بات ہے۔ لیکن ہم چاہیں گے کہ بات چیت جلد ختم ہو اور ہمیں وہ ملے جو ہم مانگ رہے ہیں‘‘۔
جموں و کشمیر کے لیے کئی منصوبوں کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جن میں۱۰۶۰۰ کروڑ روپے کی لاگت کے ٹنل شامل ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبے یونین ٹیریٹری کو ایک بڑا فروغ دیں گے۔
ان کاکہنا تھا’’ایک طویل عرصے سے مغل روڈ کیلئے سرنگ کی مانگ تھی، کیونکہ یہ سڑک ۲۰۰۸۔۲۰۰۹ میں مکمل ہوئی۔ لوگوں نے چاہا کہ یہ سڑک پورے سال کھلی رہے۔ اسی طرح، سادھنا پاس پر ٹنل کی ایک طویل مدتی مانگ بھی تھی تاکہ ٹنگڈھار کو جوڑا جا سکے، جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’بہت سے دوسرے منصوبے منظور کئے جا چکے ہیں۔۱۰۶۰۰ کروڑ روپے معمولی رقم نہیں ہے۔ اب، ہمیں کچھ مزید ٹنل کیلئے کوشش کرنی ہوگی، جیسے کہ گریز میں، جو رہ گئی  ہے‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ جو نوجوان قومی کیڈٹ کور (این سی سی) کے ساتھ جڑتے ہیں انہیں بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ ان کاکہنا تھا’’یہ نظم و ضبط، خود آگاہی، خود اعتمادی اور حب الوطنی کو فروغ دیتا ہے، اور کچھ ایسے تعلقات بھی پیدا کرتا ہے جو ان کی زندگی بھر مددگار ثابت ہوتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان اپنی کم عمری میں بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا’’دس این سی سی کیڈٹس نے دنیا کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی کو سر کیا، جن میں سے دو جموں و کشمیر اور لداخ سے تھے … ایک لڑکا جموں کے کٹھوعہ علاقے سے اور ایک لڑکی لداخ کی تھی۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ ‘‘
دنیا کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی پر ۱۸ سال کی عمر میں بیٹھنا انضباط اور خود اعتمادی کو ظاہر کرتا ہے جو وہ این سی سی میں شمولیت کے بعد حاصل کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’میں چاہتا ہوں کہ مزید نوجوان این سی سی میں شامل ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ یہاں اپنا وقت اچھی طرح گزاریں گے اور جب وہ اپنے گھر واپس جائیں گے تو اپنے دوستوں، ہمسایوں اور رشتہ داروں کو کشمیر چھٹیوں پر جانے کے لیے کہیں گے‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندستان انڈس واٹر ٹریٹی پر روک لگانے پر قائم:پاٹل

Next Post

منشیات سماج کو کھوکھلا کرتی ہے : سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور

منشیات سماج کو کھوکھلا کرتی ہے : سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.