جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مشتبہ نقل و حمل کے بعد راجوری اور پونچھ میں تلاشی کارروائیاں شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-25
in تازہ تریں
A A
مینڈھر علاقے میں کچا مکان گر آنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں//
جموں کشمیر کے راجوری ضلع کے کیری سیکٹر میں مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی پر تعینات اہلکاروں نے کیری سیکٹر میں سرحد کے نزدیک مشتبہ نقل و حرکت دیکھی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جنگلی علاقے میں وسیع پیمانے پر انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دراندازی یا دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے ۔
اس دوران سرحدی ضلع پونچھ میں منگل کی صبح سکیورٹی فورسز نے مشتبہ نقل و حرکت کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے صبح ۶بجے کے قریب شروع کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن سرنکوٹ اور مینڈھر سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں جاری ہے ، جن میں ساری، اُستان، پٹھانخور، لوہار محلہ، چندی مار، پھاگل، ہری ٹاپ اور کاگوالی، جبکہ سرنکوٹ کے لیمبہ، اُچھاد اور کلر،گرسائی مینڈھرکے علاقے شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی مہم شروع کی ہے ، جبکہ مقامی لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ۔
ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق’مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ کچھ مشتبہ افراد ان علاقوں میں سرگرم ہو سکتے ہیں، جس کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا‘۔
افسر نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے وسیع العریض جنگلی اور رہائشی علاقوں کو سیل کرکے فرارہونے کے ممکنہ راستوں پر سخت پہرے بٹھا دئے ہیں۔تاہم، آخری اطلاعات موصول ہونے تک کسی گرفتاری یا تصادم کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بائسرن حملے کے دو ماہ بعد پہگام میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہو رہی ہیں

Next Post

اودھم پور میں بین ریاستی منشیات کا سرغنہ گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار

اودھم پور میں بین ریاستی منشیات کا سرغنہ گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.