جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بائسرن حملے کے دو ماہ بعد پہگام میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہو رہی ہیں

’ہمیں یہاں نہ کوئی خوف محسوس ہوا نہ کوئی ڈر‘میں چاہتا ہوں کہ باقی ملک کے لوگ بھی یہاں آئیں اور خود دیکھیں کہ کشمیر کتنا خوبصورت اور پُرامن ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-25
in اہم ترین
A A
بائسرن حملے کے دو ماہ بعد پہگام میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہو رہی ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام پہلگام میں قریب دو ماہ تک سناٹا چھایا رہنے کے بعد ان دنوں ایک بار پھر بازاروں میں چہل پہل، ہوٹلوں میں بھاری بُکنگ اور سڑکوں پر ٹریفک جام کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پہلگام میں ہوٹلوں کی۷۰فیصد سے زائد بکنگ درج کی گئی جبکہ تفریحی مقامات اور بازاروں میں بھی قابل ذکر رش دیکھنے کو ملا۔
یو این آئی کے ایک نامہ نگار علاقے کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ لدر ندی کے کنارے ، آرُو ویلی سمیت متعدد سیاحتی مقامات پر مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کا رش دیکھا جار ہا ہے ۔
ایک مقامی تاجر ریاض احمد نے بتایا’’حملے کے بعد مایوسی کا عالم طاری تھا،،دکانیں کھلی تھیں لیکن گاہک نہیں تھے تاہم گزشتہ دو دنوں کے دوران سیاحوں کی ایک بڑی تعداد پہلگام وارد ہوئی ہے ‘‘۔
احمد نے کہا کہ سیاحوں کی آمد میں اضافے سے اس شعبے سے جڑے تمام لوگوں کے چہروں ہر مسکراہٹ کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔
محکمہ سیاحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ پہلگام کو محفوظ، خوشگوار اور ہر موسم میں فعال سیاحتی مرکز کے طور پر پیش کیا جائے ۔
حکام کے مطابق، جلد ہی امر ناتھ یاترا کے آغاز کے ساتھ پہلگام میں سیاحتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر موسم سازگار رہا تو وادی میں سیاحت ایک بار پھر پٹری پر واپس آ سکتی ہے ۔
مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے کہا ’’یہاں کے لوگ بے حد خوش اخلاق اور مہمان نواز ہیں۔ ہمیں یہاں آنے پر بہت خوشی ہوئی۔ پہلگام کا حسن الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں حالات بالکل معمول پر ہیں‘‘۔
ایک اور سیاح جو دہلی سے پہلی بار وادی آئے ہیں، نے کہا’’ہمیں یہاں نہ کوئی خوف محسوس ہوا نہ کوئی ڈر، جو کچھ میڈیا میں دکھایا جاتا ہے ، وہ حقیقت سے بہت دور ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ باقی ملک کے لوگ بھی یہاں آئیں اور خود دیکھیں کہ کشمیر کتنا خوبصورت اور پُرامن ہے‘‘۔
سیاحوں کا کہنا تھا کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مناسب ہیں اور پہلگام میں سیاحوں کو ہر سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔
سیاحتی محکمے کے ایک سینئر اہلکار نے بھی تصدیق کی کہ وادی میں حالات مکمل طور پر پُرامن ہیں اور بیرونی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ایک مثبت اشارہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کشمیر کو ایک بار پھر سیاحوں کیلئے دنیا کا سب سے محفوظ مقام بنایا جائے ۔
قابل ذکر ہے کہ ۲۲؍اپریل کو پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے بعد وادی میں ایک خوف کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم اب صورتحال معمول پر ہے اور سرکاری و عوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں سیاحتی شعبہ واپس پٹری پر آ رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیلی وزیردفاع کا تہران پر حملے کا حکم

Next Post

مشتبہ نقل و حمل کے بعد راجوری اور پونچھ میں تلاشی کارروائیاں شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
مینڈھر علاقے میں کچا مکان گر آنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی

مشتبہ نقل و حمل کے بعد راجوری اور پونچھ میں تلاشی کارروائیاں شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.