منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پولیس کا بڈگام میں نارکو ٹیرر ماڈیول سے وابستہ چار جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-25
in مقامی خبریں
A A
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر///
جموںکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں نارکو ملی ٹنسی سے وابستہ لشکر طیبہ کے چار اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد اور چار گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے جمعے کے روز بتایا کہ بڈگام پولیس ‘۵۳ آر آر اور۱۸۱ویں بٹالین سی آر پی ایف نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد لشکر طیبہ سے وابستہ چار ملی ٹینٹ اعانت کاروں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے مذکورہ افراد کی شناخت یونس منظور ولد منظور احمد وازہ، محبوب احمد ولد محمد رمضان شیخ ساکنان واتھورہ چاڈورہ ، ارشاد احمد گنائی ولد محمد امین ساکن آری گام خانصاحب اور مظفر احمد ولد غلام نبی بٹ ساکن پارنیو ا خانصاحب کے بطور کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے منکشف ہوا کہ گرفتار شدہ جنگجو معاونین کالعدم جنگجو تنظیم لشکر طیبہ کے سرگرم جنگجووں اور دیگر ٹیرر آپریٹوز میں منشیات منقسم کرکے ان کو منطقی مدد فراہم کرتے تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مذکورہ ماڈیول سرگرم جنگجوؤں کی ہدایت پر منشیات کی وصولی اور بعد ازاں منشیات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملی ٹینٹوں میں تقسیم کرنے کے کام پر بھی مامور تھے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتا ر شدگان کے قبضے سے ایک وگنار، دو آلٹو ، ایک ٹاٹا موبائیل اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرکے ضبط کی گئی۔
ترجمان کے مطابق منشیات کو فروخت کرنے کے بعد اْس سے حاصل شدہ رقم سے ہی گاڑیاں خریدی گئیں۔انہوں نے کہاکہ آمدنی کو محفوظ رکھنے کی نیت سے ہی گاڑیاں خریدی گئی تھی اور ان گاڑیوں کو ملی ٹینٹوں اور اْن کے ہینڈلرز کی ہدایت پر فروخت کیا جانا مقصود تھا کیونکہ سرگرم ملی ٹینٹوں کو پیسے درکار تھے۔
علاوہ ازیں ملی ٹینٹ اعانت کاروں کے قبضے سے تین ہینڈ گرینیڈ، دو اے کے میگزین‘ ۶۵ اے کے گولیوں کے راونڈ بھی برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر ۱۱۶کے تحت چاڈورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت کیلئے امیدوار کا درجہ دے دیا گیا

Next Post

سرینگر جموں شاہراہ مسلسل چوتھے روز بھی بند رہنے سے سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post

سرینگر جموں شاہراہ مسلسل چوتھے روز بھی بند رہنے سے سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.