پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پنت سنچریوں کی ہیٹ ٹرک بنانے والے ایلیٹ کلب میں ہوئے شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-22
in کھیل
A A
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

لیڈز//رشبھ پنت نے انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں شاندار سنچری بنا کر ایک بار پھر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کر الیا ہے۔ یہ چوتھا موقع ہے کہ ایشیا سے باہر تین ہندوستانی بلے بازوں نے ایک ہی ٹیسٹ اننگز میں سنچریاں بنائیں۔
پنت نے اپنے ٹریڈ مارک انداز میں شعیب بشیر کی گیند پر ایک ہاتھ سے چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ سنچری بنائی، اس سے قبل نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال اور کپتان شبھمن گل نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ ان تینوں کی سنچریاں بیرون ملک ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ایک نادر اور منفرد کامیابی ہے۔
یہ چوتھا موقع ہے کہ ایشیا سے باہر تین ہندوستانی بلے بازوں نے ایک ہی ٹیسٹ اننگز میں سنچریاں بنائیں۔ اس سے قبل سنیل گواسکر، سری کانت اور موہندر امرناتھ نے 1986 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ 2002 میں راہل ڈراوڑ، سچن تندولکر اور سورو گنگولی نے انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں یہ کارنامہ انجام دیا اور 2006 میں وریندر سہواگ، راہل ڈراوڑ اور محمد کیف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گروس آئلٹ میں یہ کارنامہ دہرایا۔
آر سی بی کے خلاف آئی پی ایل میں دوبارہ فارم حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے اب انگلینڈ میں بیک ٹو بیک ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں۔ 99.1 اوور میں وہ لمحہ پنت کی بہادرانہ صلاحیتوں کو مکمل طور پر ظاہر کرتاہے۔ انہوں نے آگے بڑھ کر اور شعیب بشیر پر ایک ہاتھ سے چھکا لگا کر اپنی ساتویں ٹیسٹ سنچری بنائی، اس کے بعد ہیلمٹ اتار کر سلامی دی، اپنا بیٹ گرا کر اور اب اپنے سگنیچر سومرسالٹ کا جشن منا یا۔ یہ تیسرا موقع تھا جب پنت نے چھکے لگا کر ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ تینوں سنچریاں انگلش اسپنرز عادل رشید، جو روٹ اور شعیب بشیر کے خلاف بنائی تھیں۔ اس سے قبل سچن تیندولکر چھ بار اور روہت شرما تین بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
اس اننگز کے ساتھ، پنت کے پاس اب ہندوستان کے لیے بطور وکٹ کیپر (سات) سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گیل اور جیسوال کی سنچریوں کی بدولت ہندوستان کی میچ پر گرفت مضبوط

Next Post

الیکشن کمیشن پر راہل گاندھی کا حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی

الیکشن کمیشن پر راہل گاندھی کا حملہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.