اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

’ثالثی کبھی منظور تھی‘ہے اور نہ کبھی ہو گی‘

ٹرمپ سے ٹیلی فون بات چیت میں وزیر اعظم نے امریکی صدر کے ثالثی کے دعوؤں کو مسترد کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-19
in ٹاپ سٹوری
A A
دہشت گرد اب اپنے گھروں میں خو د کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں: وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

ہمارے سخت ردعمل کے سبب پاکستان کو ہندوستان سے فوجی کارروائی روکنے کی درخواست کرنی پڑی:مودی
کیناناسکی (کناڈا)//
وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر منگل کے روز دہشت گردی، آپریشن سندور، پاکستان پر بہت واضح بات چیت ہوئی جس میں مودی نے واضح الفاظ میں کہا کہ جنگ روکنے کے عوض تجارتی معاہدے یا جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی اور ہندوستان اسے قطعی قبول نہیں کرتا۔
خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کناڈا سے روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
مصری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ کی دو طرفہ ملاقات جی۷سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونی تھی لیکن صدر ٹرمپ کو جلد امریکہ واپس جانا پڑا جس کی وجہ سے یہ ملاقات نہیں ہو سکی۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ کی درخواست پر دونوں رہنماؤں نے فون پر گفتگو کی۔ یہ بات چیت تقریباً۳۵منٹ تک جاری رہی۔
خارجہ سکریٹری نے کہا کہ ۲۲؍اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی سے فون پر تعزیت کا اظہار کیا تھا اور دہشت گردی کے خلاف حمایت کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی بات چیت تھی۔ اس لیے وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ سے آپریشن سندور کے سلسلے میں تفصیل سے بات کی۔
مصری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کو واضح طور پر کہا کہ ۲۲؍اپریل کے بعد ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے کے اپنے عزم کے بارے میں پوری دنیا کو بتا دیا تھا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ۶/۷مئی کی درمیانی شب ہندوستان نے پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے ) میں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ ہندوستان کی کارروائی انتہائی محدود، ہدف بند اور غیر اشتعال انگیز تھی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ہندوستان پاکستان کی گولی کا جواب گولے سے دے گا۔
مصری نے بتایا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر کو بتایا کہ۹مئی کی رات نائب صدر جے ڈی وانس نے انہیں (وزیر اعظم مودی) کو فون کیا تھا۔ نائب صدر وینس نے کہا تھا کہ پاکستان ہندوستان پر بڑا حملہ کر سکتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے انہیں صاف الفاظ میں کہا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو ہندوستان پاکستان کو اس سے بھی بڑا جواب دے گا۔
مودی نے ٹرمپ کو بتایا کہ ہندوستان نے ۹/۱۰مئی کی درمیانی شب پاکستان کے حملے کا بہت سخت جواب دیا اور پاکستانی فوج کو بہت نقصان پہنچایا۔ اس کے فوجی ائیر بیس کو غیر فعال کر دیا گیا۔ ہندوستان کے سخت ردعمل کے سبب پاکستان کو ہندوستان سے فوجی کارروائی روکنے کی درخواست کرنی پڑی۔
وزیر اعظم مودی نے واضح طور پر صدر ٹرمپ کو بتایا کہ اس پوری کارروائی کے دوران، کسی بھی وقت، کسی بھی سطح پر، ہند،امریکہ تجارتی معاہدے یا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امریکہ کی ثالثی جیسے مسائل پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ فوجی کارروائی روکنے سے متعلق بات چیت دونوں فوجوں کے موجودہ چینلز کے ذریعے اور پاکستان کی درخواست پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست ہوئی۔
مصری کے مطابق وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی ثالثی کو قبول نہیں کیا ہے اور نہ کبھی قبول کرے گا۔ اس معاملے پر ہندوستان میں مکمل سیاسی اتفاق رائے ہے ۔
خارجہ سکریٹری نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اب دہشت گردی کو پراکسی وار نہیں بلکہ مکمل جنگ کے طور پر دیکھتا ہے اور پاکستان کے خلاف ہندوستان کا آپریشن سندور ابھی جاری ہے ۔
مصری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی سے پوچھا کہ کیا وہ کناڈا سے واپسی پر امریکہ میں کچھ قیام کر سکتے ہیں۔ لیکن پہلے سے طے شدہ پروگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اپنی نااہلی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ وہ مستقبل قریب میں ملاقات کی کوشش کریں گے ۔
خارجہ سکریٹری نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع پر بھی بات کی۔
روس یوکرین تنازع پر دونوں نے اتفاق کیا کہ جلد از جلد امن کے لیے فریقین کے درمیان براہ راست بات چیت ضروری ہے اور اس کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ دونوں رہنماؤں نے ہند-بحرالکاہل خطے کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ اور اس خطے میں کواڈ کے اہم کردار پر حمایت کا اظہار کیا۔
مصری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کو کواڈ کی آئندہ میٹنگ کے لیے ہندوستان آنے کی دعوت دی۔ صدر ٹرمپ نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے دورے کے منتظر ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈونیشیا کا آتش فشاں ماونٹ لیووٹوبی لکی لکی پھٹ پڑا

Next Post

سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اپنی پارٹی کی ڈل میں شکارا ریلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
پارلیمانی انتخابات :ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کریں گے :اپنی پارٹی

سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اپنی پارٹی کی ڈل میں شکارا ریلی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.