جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-13
in اہم ترین
A A
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں//
وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے حساس اضلاع راجوری اور ڈوڈہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے مورچوں اور اندرونی علاقوں میں قائم فوجی اڈوں پر موجود سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
دفاعی ترجمان نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جی او سی وائٹ نائٹ کور نے نوشہرہ سیکٹر میں اگلے مورچوں کے ساتھ ساتھ بھدرواہ میں واقع اندرونی علاقوں میں فوجی کیمپوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل مشرا نے فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، انتھک تربیت اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں ان کی لگن کو سراہا۔ انہوں نے موجودہ حالات میں جوانوں کی مستعدی اور عزم کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
جنرل مشرا نے کہا کہ جوانوں نے مشکل جغرافیائی اور موسمی حالات کے باوجود جس جانفشانی سے اپنی خدمات انجام دی ہیں، وہ ہماری دفاعی قوت کی مظہر ہے ۔
اس موقع پر، جی او سی نے کارپس بیٹل اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں جوانوں کو انتہائی سخت تربیت دی جا رہی ہے ۔
انہوں نے انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں جوانوں کی مہارت اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے کہا’’یہی تربیت ہمارے دستوں کو میدانِ عمل میں مؤثر بناتی ہے ، اور یہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ جنرل مشرا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں فوج کا مستعد رہنا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے اور اندرونی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے فوجی جوانوں کی مسلسل تیاری کو سراہا۔
اس دوران فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
جی او سی نے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کی کوششوں اور مقامی آبادی کی ترقی میں مجموعی طور پر مشترکہ اقدامات کیلئے فارمیشنز اور یونٹس کی تعریف کی۔
فوج کی شمالی کمان نے بدھ کی شام دیر گئے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے کاؤنٹر انسرجنسی فورس (کلو) کی فارمیشنوں اور یونٹوں کا دورہ کیا اور شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا‘‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا’’لیفٹیننٹ جنرل نے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کی کوششوں اور مقامی آبادی کی ترقی میں مجموعی طور پر مشترکہ اقدامات کے لئے فارمیشنز اور یونٹس کی تعریف کی‘‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور قوم کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی اور لگن کو سراہا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈس واٹر معاہدے کی معطلی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے : مرکزی وزیر

Next Post

امرناتھ جی یاترا:یاتریوں کیلئے ۱۲۵لنگر قائم کئے جائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post

امرناتھ جی یاترا:یاتریوں کیلئے ۱۲۵لنگر قائم کئے جائیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.