ہفتہ, جون 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

امرناتھ جی یاترا:یاتریوں کیلئے ۱۲۵لنگر قائم کئے جائیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-13
in تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنٹرل جیل اور کوٹ بلوال کی سکیورٹی اب سی آئی ایس ایف کے سپرد

آرٹیکل ۳۷۰ کو ختم کرنا بھی سماجی و اقتصادی اصلاحات تھی:جتیندر سنگھ

جموں//
سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریاں زوروں پر جاری ہونے کے بیچ حکام کا کہنا ہے کہ امسال لکھن پور سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع شری امرناتھ جی پوتر گھپا تک تقریباً ۱۲۵لنگر (کمیونٹی کچن) قائم کئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ امسال سالانہ شری امرناتھ جی یاترا ؍۳جولائی سے شروع ہو کر ۹؍اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
حکام نے بتایا کہ لکھن پور سے پوتر گھپا تک بشمول پہلگام اور بالتل راستوں کے ، قریب۱۲۵لنگر قائم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شیڈ لگانے کیلئے لنگر کا سامان اور بنیادی ڈھانچے کا سامان لے جانے والے ٹرک ۱۵جون سے جموں و کشمیر پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ لنگر لگانے کا عمل اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
۳۸دنوں پر محیط اس پوتر یاترا کیلئے۲جولائی کو جموں سے یاتریوں کا پہلا قافلہ جموں سے کشمیر روانہ ہوگا۔عہدیداروں نے بتایا کہ یاترا کے راستوں کے علاوہ لکھن پور سے سری نگر اور پہلگام اور بالتل تک۵۰سے زیادہ لنگر لگائے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کی طرف سے لنگر تنظیموں کو اجازت دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب، ہریانہ، دہلی، ہماچل پردیش، راجستھان، اتر پردیش اور دیگر ریاستوں کی لنگر تنظیمیں پوتر گھپا کے راستوں میں کمیونٹی کچن قائم کریں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ۲۵لنگر بالتل اور ڈومیل میں‘۱۳لنگر گھپامیں‘۸شیشناگ میں‘۵پسوٹوپ میں، ۱۲پنچترنی میں‘۷چندن واڑی میں‘۹نون وان میں اور۵زوجی بل میں ہوں گے ۔
حکام نے بتایا کہ جموں بیس کیمپ یاتری نواس بھگوتی نگر میں پانچ لنگر اور جموں،پٹھانکوٹ اور جموں، سرینگر قومی شاہراہ پر۵۰کے قریب لنگر لگائے جائیں گے ۔
شری امرناتھ شرائن بورڈ نے لنگر تنظیموں کے کھانے کے مینو کو بھی حتمی شکل دے دی ہے اور ان سے تیلی اشیاء سے پرہیز کرنے کو کہا ہے ۔
بورڈ نے یاتریوں کو غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش کھانا کھانے کی ترغیب دی ہے ۔
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل میں شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور یاتری نواس کمپلیکس کا معائنہ کیا۔
اس دوران انہوں نے یاترا ٹریک کو بہتر بنانے اور اس کو برقرار رکھنے میں مصروف بی آر او کے ٹاسک فورس اور عملے کے ساتھ بات چیت کی۔
منوج سنہا نے بعد ازاں پوتر گھپا میں’پرتھم پوجا‘بھی انجام دی جس کے ساتھ سالانہ یاترا کا باقاعدہ آغاز ہوا۔انہوں نے عقیدت مندوں سے بڑی تعداد میں شری امرناتھ جی یاترا کرنے کی اپیل کی ہے ۔
سنہا نے کہا کہ کسی کو سوچنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہاں سیکورٹی اور دوسرے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے اس سال یاترا کے لیے ۵۸۰نیم فوجی کمپنیوں پر مشتمل تقریباً ۴۲ہزاراہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان میں سے۴۲۴کمپنیاں جموں و کشمیر روانہ کی جا رہی ہیں، جب کہ باقی یونٹس، جن میں وہ ۸۰کمپنیاں بھی شامل ہیں جو ‘آپریشن سندور’ کے دوران پہلے ہی یو ٹی میں تعینات تھیں، کو یاترا کے راستے ، سری نگر سمیت حساس علاقوں میں دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

Next Post

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

سنٹرل جیل اور کوٹ بلوال کی سکیورٹی اب سی آئی ایس ایف کے سپرد

2025-06-13
تازہ تریں

آرٹیکل ۳۷۰ کو ختم کرنا بھی سماجی و اقتصادی اصلاحات تھی:جتیندر سنگھ

2025-06-13
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا انحصار الیکشن کمیشن اور مرکز پر ہے:فاروق
تازہ تریں

ٹرین سروس میرا ایک خواب تھا جو میری زندگی میں ہی پورا ہوا:فاروق

2025-06-12
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

سانبہ میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد تلاشی کارروائی

2025-06-12
تازہ تریں

سی پی آئی (ایم) وفد کی ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات

2025-06-12
تازہ تریں

پہلگام کے لوگ شری امرناتھ جی یاترا کی حفاظت کریں گے :محبوبہ

2025-06-11
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری
تازہ تریں

راجوری میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-06-11
Amit shah
تازہ تریں

رایل رابطہ:امیت شاہ کی جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد 

2025-06-07
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.