جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سنٹرل جیل اور کوٹ بلوال کی سکیورٹی اب سی آئی ایس ایف کے سپرد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-13
in تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
جموں کشمیر میں واقع دو انتہائی حساس مرکزی جیلوں کی سکیورٹی اب سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سئ آئی ایس ایف) کے سپرد کر دی گئی ہے ۔
اس اقدام کا مقصد دہشت گردی سے جڑے خطرات کے پیش نظر جیلوں کی حفاظت کو مزید مستحکم بنانا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف نے سری نگر سنٹرل جیل اور جموں کے کوٹ بلوال سنٹرل جیل کی مکمل داخلی سکیورٹی سنبھال لی ہے ۔
سی آئی ایس ایف نے تین برس قبل ہی جموں و سری نگر ایئرپورٹس کی سکیورٹی بھی اپنے ہاتھ میں لی تھی۔
سی آئی ایس ایف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس(سابق ٹویٹر) پر ایک بیان میں کہا’’‘ہمیں سرینگر جیل کی حفاظت پر فخر ہے ، اور ہمارے تربیت یافتہ اہلکار ہر وقت پیشہ ورانہ معیار کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں‘‘۔
سی آئی ایس ایف عموماً مرکزی سرکاری دفاتر، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں، میٹرو اسٹیشنز اور اہم صنعتی اداروں کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہوتی ہے ، تاہم اب اسے جموں و کشمیر کی ان دو اعلیٰ سکیورٹی جیلوں کی حفاظت بھی سونپ دی گئی ہے ، جن میں درجنوں خطرناک دہشت گرد اور جرائم پیشہ قیدی قید ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں جیلوں میں مجموعی طور پر۱۴۰۰سے زائد قیدی بند ہیں، جن میں کئی اہم ملی ٹنٹ کمانڈر اور سنگین مقدمات میں ملوث افراد شامل ہیں۔
سی آئی ایس ایف کے اہلکار جیل کے اندرونی سکیورٹی نظام کو سنبھالیں گے ، جبکہ بیرونی سرحدوں کی نگرانی اور سکیورٹی بدستور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سپرد رہے گی۔
ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ’’ جی ہاں، ان دونوں جیلوں کی۲۴گھنٹے سکیورٹی اب سی آئی ایس ایف کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ مستقبل میں جموں و کشمیر کی مزید جیلوں کی حفاظت سی آئی ایس ایف کے حوالے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ‘‘۔
اس وقت جموں کشمیر میں جیلوں کی مجموعی گنجائش۳۶۲۹قیدیوں کی ہے ، مگر موجودہ وقت میں ان جیلوں میں۵۳۰۰سے زائد قیدیوں کو رکھا گیا ہے ۔
سرینگر سنٹرل جیل ماضی میں کئی بار تنازعات کا شکار رہی ہے ۔
گزشتہ برس جموں و کشمیر پولیس کی کاؤنٹر انٹیلیجنس کشمیر (سی آئی کے ) اور اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردی سے جڑے ایک کیس کے سلسلے میں اس جیل پر چھاپہ مارا تھا۔
حکام کے مطابق، جموں و کشمیر میں بڑھتے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر حالیہ برسوں میں متعدد مرکزی ادارے سی آئی ایس ایف کی سیکیورٹی حاصل کرنے کیلئے رجوع کر چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹرا سرینگر وندے بھارت ایکسپریس میں آئندہ ۱۵ دنوں تک تمام سیٹیں بک

Next Post

اودھم پور میں منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

اودھم پور میں منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.