اتوار, جون 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر کو ریل نیٹ ورک سے جوڑنے کا خواب وزیر اعظم مودی کے پختہ عزم سے ہی ممکن ہوا:اشونی ویشنو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-07
in تازہ تریں
A A
یونیفائیڈ پنشن اسکیم کومنظوری۔۔۔اس سے مرکزی حکومت کے۲۳ لاکھ ملازمین مستفید ہوں گے 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رایل رابطہ:امیت شاہ کی جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد 

کشمیر کو ریل سے جوڑنے کا خواب نریندر مودی کی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جموں//
ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے جموں و کشمیر کے لیے ریلوے رابطے کو ایک’‘تاریخی سنگ میل‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کا خواب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور مسلسل محنت سے ہی ممکن ہوا ہے ۔
کٹرا میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران مرکزی ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے کہا’’جموں،سرینگر،بارہ مولا ریلوے لائن کا خواب قوم نے کئی دہائیوں سے دیکھ رکھا تھا۔ قدرتی رکاوٹیں جیسے کہ بلند و بالا پہاڑ اور گہری وادیاں اس راہ میں بڑی چنوتیاں تھیں، لیکن ہم نے فطرت سے لڑنے کے بجائے اس کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر پلوں اور سرنگوں کا ایسا جال بچھایا جس سے یہ خواب آج حقیقت میں بدل گیا‘‘۔
ویشنو نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ وزیر اعظم مودی کے ’پختہ ارادے ‘تدبر اور ملک گیر نظریے کی بدولت ممکن ہوا ہے ۔
ریلوے وزیر نے کہا کہ یہ صرف ایک ریلوے لائن نہیں بلکہ قومی یکجہتی، علاقائی ہم آہنگی اور اقتصادی ترقی کی جانب ایک انقلابی قدم ہے ۔ آج بھارت کے تاج میں ایک اور نایاب جواہر جُڑ گیا ہے ۔
جموں،بارہمولہ ریلوے لائن پر گزشتہ دو دہائیوں سے کام جاری تھا، لیکن مشکل جغرافیائی حالات، شدید موسمی رکاوٹوں اور تکنیکی چنوتیوں کے باعث اس منصوبے کو مکمل ہونے میں طویل وقت لگا۔ حالیہ برسوں میں یو ٹی میں بڑھتے انفراسٹرکچر اقدامات کے بعد اس منصوبے کو تیزی ملی، اور اب سری نگر وادی کو ملک کے باقی حصوں سے ریلوے کے ذریعے جوڑنے والا خواب شرمندئہ تعبیر ہو چکا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ریل رابطے سے کشمیر میں سیاحت، تجارت اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے ۔ ساتھ ہی یہ قدم خطے میں نقل و حمل کو آسان بنائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کو ریل سے جوڑنے کا خواب نریندر مودی کی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Next Post

’وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ہی ریاست کا درجہ بحال ہو گا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Amit shah
تازہ تریں

رایل رابطہ:امیت شاہ کی جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد 

2025-06-07
اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ
اہم ترین

کشمیر کو ریل سے جوڑنے کا خواب نریندر مودی کی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-06-07
کشمیر:ماہ رمضان کے بیچ گراں بازاری اور بجلی کی نایابی سے لوگ پریشان
تازہ تریں

عید بازاروں میں مایوسی کا عالم، کاروبار 50 فیصد تک گر گیا

2025-06-06
تازہ تریں

عالمی یوم ماحولیات:سنہا کا پلاسٹک کی آلودگی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر زور

2025-06-06
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کا دورہ‘ سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

2025-06-06
راجوری:سابق وی ڈی سی ممبران میں جدید ہتھیار تقسیم
تازہ تریں

جموں کے سرحدی علاقوں میں ولیج ڈیفنس گارڈز کی تربیت کا آغاز

2025-06-05
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
تازہ تریں

رام بن میں یو اے پی اے کےتحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-06-05
جموں وکشمیر میں صحت کے شعبے کی حالت خراب ہے
تازہ تریں

اودھم پور بارہمولہ ریلوے لنک سے کشمیر کے تمام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا:یتو

2025-06-05
Next Post
’وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ہی ریاست کا درجہ بحال ہو گا ‘

’وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ہی ریاست کا درجہ بحال ہو گا ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.