جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘

شیطان انسان کا دشمن ہے، شیطان سے بچو، اللہ تمہیں آزماتا ہے، اللہ نے ہر چیز کا وقت مقرر کررکھا ہے، نیک لوگ جنت میں جائیں گے اور ہمیشہ وہیں رہیں گے:شیخ صالح بن حمیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-06
in اہم ترین
A A
خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//(ویب ڈیسک)
مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے مسلمانوں سے تلقین کی ہے کہ وہ بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں۔
حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ صالح بن حمید نے مزید کہا کہ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانو، اللہ فخر، تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا، اللہ کے رسول کے احکامات کی پاسداری کریں، جن چیزوں سے روکا گیا ہے ان سے دور رہیں، اللہ نے کہا خیر کاکام کرنے والوں کے لیے آخرت میں جنت ہوگی، نیک اعمال کرنے والوں کیلئے دنیا میں بھی خیر و برکت ہو گی، تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے۔
شیخ صالح بن حمید نے کہاکہ رسول اکرمؐ نے فرمایا اے ایمان والو! اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللہ کی عبادت اس طرح سے کرو کہ جیسے اللہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے تلقین کی کہ آپس میں ایک دوسرے سے بڑھ کر نیکی کا کام کرو، اللہ سے ڈرتے رہو، تقوی اختیار کرو، اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نبی نے فرمایا اللہ کی عبادت کرو،اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نیکو کاروں، تقوی اختیار کرنے والوں کے لیے آخرت میں اچھاانجام ہے، چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانو، اللہ فخر اور تکبرکرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔
امام حرم نے مزید کہا کہ شیطان انسان کا دشمن ہے، شیطان سے بچو، اللہ تمہیں آزماتا ہے، اللہ نے ہر چیز کا وقت مقرر کررکھا ہے، نیک لوگ جنت میں جائیں گے اور ہمیشہ وہیں رہیں گے، اللہ نے زمین اور آسمان کو چھ دنوں میں پیدا کیا۔
شیخ صالح بن حمید نے امت مسلمہ کو بدعت اور غیبت سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا مانگتے رہو ،اس کی عبادت کرتے رہو، اللہ کی توحید، اس کے رسولوں پر ایمان لانا ایمان کا حصہ ہے، نیکی اور برائی کبھی برابر نہیں ہوسکتی، قیامت،جہنم،جنت پر ایمان ہون چاہیے،اللہ کی رضا جنت سے بھی بڑی ہے، دنیا میں ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ لوح محفوظ میں ہے، انہوں نے کہاکہ انسان کی نیکیاں اس کی روح اور جسم کو پاک کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے ۱۵ لاکھ سے زائد عازمین حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائی کے میدان عرفات میں موجود ہیں۔
عازمین جمعرات کی صبح میدانِ عرفات میں جمع ہوئے جہاں انہوں ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کیں۔
ہزاروں حجاج طلوعِ آفتاب سے پہلے اس پہاڑی اور آس پاس کے میدان کے ارد گرد جمع ہونا شروع ہوئے، جہاں پیغمبر اسلام نے اپنا آخری خطبہ دیا تھا۔
وزارت حج کی جانب سے عازمین کو وقوف عرفہ کے لیے منیٰ سے مشاعر مقدسہ ٹرین اور بسوں کے ذریعے لے جایا گیا۔ حجاج کو کسی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
حج کے پہلے دن عازمین منیٰ میں جمع ہوتے ہیں اور پھر نو ذی الحجہ میدان عرفات میں دن گزارتے ہیں۔
وقوفِ عرفات کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ پڑھ کر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے، جہاں وہ ایک ساتھ مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کریں گے۔
مزدلفہ سے حجاج شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں چنیں گے اور رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد دس ذی الحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے فوراً بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔
جہاں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد وہ بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ عازمین اس کے بعد قربانی کر کے بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔
اسی طرح ۱۱؍ اور ۱۲ ذوالحجہ کو بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو بھی کنکریاں مارنا مناسک کا حصہ ہے۔ احرام کھولنے کے بعد حجاج کرام ۱۰سے ۱۲ ذی الحجہ کے درمیان کسی بھی وقت خانہ کعبہ آکر طواف کر سکتے ہیں۔
طواف زیارت میں خانہ کعبہ کے سات چکر اور سعی شامل ہے۔
اس سال دنیا بھر سے لگ بھگ ۱۵لاکھ عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں اور شدید گرم موسم میں کسی بھی طرح کی ہنگامی طبی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حج کے دوران کی صحت، سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مرکزی ہسپتال کے علاوہ ڈسپینسریاں بھی قائم کی گئی ہیں جبکہ ہلال احمر کے متحرک یونٹس بھی عرفات میں حجاج کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہیں، جو ہرطرح کے ہنگامی طبی امدادی سامان اور آلات سے لیس ہیں
’لاحج بلا تصریح‘ (پرمٹ کے بغیرحج نہیں) کے اصول پر اس سال انتہائی سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور پرمٹ کے بغیر کسی کو بھی مشاعر مقدسہ میں جانے کی اجازت نہیں۔
حکام نے کہا کہ ۲۰۲۴ میں حج کے دوران زیادہ تر اموات اْن غیر رجسٹرڈ حجاج کی ہوئی تھیں، جنہیں ایئر کنڈیشنڈ خیموں اور بسوں جیسی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں تھی۔
اس سال، انہوں نے غیر رجسٹرڈ حجاج کو مکہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سخت انتظامات کیے اور اس عمل کے لیے ڈرون سے نگرانی بھی شامل ہے۔
مشاعر مقدسہ کے تمام داخلی راستوں پرچیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں موجود اہلکار ہر آنے والے کا پرمٹ سکین کرتے ہیں۔ پرمٹ کی شرط کا بنیادی مقصد حجاج کو سکون سے مناسک حج کی ادائیگی کو ممکن بنانا ہے۔
اے ایف پی مطابق کچھ حجاج نے نسبتاً کم گرمی کے سبب صبح جلدی میدان عرفات پہنچنے کو ترجیح دی۔ حجاج یہاں دن بھر دعاؤں اور قرآن کی تلاوت میں مشغول رہیں گے، جو حج کا سب سے مشقت طلب مرحلہ ہے۔
سعودی حکومت نے حجاج کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ ’ہیٹ سٹروک‘ اور شدید گرم موسم کے دوران پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں سے حجاج کو بچایا جا سکے۔
اس سال کے حج کو محفوظ بنانے کے لیے، حکام نے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی ہے، ہزاروں اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ہجوم کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف ایجنسیوں اور دو لاکھ ۵۰ ہزار اہلکاروں کو متحرک کیا ہے اور حج ۲۰۲۴ کے دوران گرمی کے سبب پیدا ہونے والے صحت عامہ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کر دیا ہے۔
سعودی وزیر برائے حج نے اے ایف پی کو بتایا کہ سایہ دار مقامات کو ۵۰ہزار مربع میٹر (۱۲ ایکڑ) تک بڑھایا گیا ہے، ہزاروں مزید افراد پر مشتمل طبی عملہ تیار ہے اور ۴۰۰ سے زائد کولنگ یونٹس تعینات کیے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں۳۲مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

Next Post

عید بازاروں میں مایوسی کا عالم، کاروبار 50 فیصد تک گر گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
کشمیر:ماہ رمضان کے بیچ گراں بازاری اور بجلی کی نایابی سے لوگ پریشان

عید بازاروں میں مایوسی کا عالم، کاروبار 50 فیصد تک گر گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.