اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں سے سرینگر تک ریل رابطے کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہوگا‘

امسال ستمبر میں جموں سے سرینگر تک براہ راست سروس شروع کی جائے گی:وزیر ریل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-06
in ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

جموں//
مرکزی ریلوے وزیر اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ کل کا دن جموں و کشمیر ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل بننے جا رہا ہے ، جب وزیر اعظم نریندر مودیکٹرا سے سری نگر تک وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔
ان کاکہنا ہے’’ یہ اقدام جموں و کشمیر کو ریل کے ذریعے قومی دھارے میں پوری طرح شامل کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے ، جو کئی دہائیوں سے عوام کا خواب رہا ہے ‘‘۔
ویشنو نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک ریل کا افتتاح نہیں بلکہ بھارت کی انجینئرنگ اور قومی یکجہتی کی عظیم کامیابی ہے ۔
ریلوے وزیر نے کہا کہ وندے بھارت ٹرینیں خاص طور پر کشمیر کے بلند و بالا اور مشکل جغرافیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ ٹرینیں کٹرا سے سری نگر کے درمیان چلیں گی، جب کہ ستمبر میں جموں سے سرینگر تک براہ راست سروس شروع کی جائے گی، جیسے ہی جموں ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر ۵؍اور ۶کا کام مکمل ہو گا۔
ویشنو نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں شامل چناب ریلوے پل دنیا کا سب سے بلند ریلوے آرچ پل ہے ، جس کی تعمیر میں تقریباً ۳۰ہزار میٹرک ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا ہے ۔ اسی طرح انجی پل ملک کا پہلا کیبل اسٹے ریلوے پل ہے ، جو اپنی نوعیت کا ایک بے مثال انجینئرنگ شاہکار ہے ۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ ان پلوں کو خاص طور پر ریل کے بھاری لوڈ، تیز ہواؤں اور زلزلوں کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ترین تکنیکوں سے بنایا گیا ہے ۔
ویشنو نے کہا کہ کٹرا سے بانہال کے درمیان۱۱۱کلومیٹر کے سیکشن میں۹۷کلومیٹر سرنگیں شامل ہیں، جنہیں ہمالیائی خطے کی مخصوص ساخت کے مطابق ’ہمالین ٹنلنگ متھڈ‘سے تعمیر کیا گیا ہے ، جو ٹنلنگ کی دنیا میں ایک انقلابی طریقہ سمجھا جا رہا ہے ۔
ریلوے وزیر نے بتایا کہ اس ریل لنک سے نہ صرف لوگوں کی آمد و رفت آسان ہوگی، بلکہ کشمیر کی زرعی پیداوار بھی ملک کے دیگر حصوں تک مؤثر انداز میں پہنچے گی۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا ’’‘سری نگر سے چیری کے پارسل ریلوے کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں تک کامیابی سے پہنچائے گئے ہیں، جو اس نئے نظام کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے ‘‘۔
ویشنو کے مطابق مستقبل قریب میں کشمیر میں چار جدید کارگو ٹرمنلز بھی قائم کیے جائیں گے ، تاکہ تاجروں اور کاشتکاروں کو سامان لانے اور لے جانے میں مکمل سہولت فراہم ہو سکے ۔
ریلوے وزیر نے کہا کہ جموں ریلوے اسٹیشن کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ، تاکہ وہ مستقبل میں بڑھتے مسافروں اور مال برداری کی ضروریات کو بخوبی پورا کر سکے ۔ ستمبر سے وندے بھارت کی سروس جموں سے بھی براہ راست سری نگر تک دستیاب ہوگی۔
ان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کل نہ صرف وندے بھارت ٹرینوں کا افتتاح کریں گے ، بلکہ وہ چناب اور انجی پل کے ساتھ ساتھ ادھمپور،سری نگر،بارہمولہ ریلوے لنک کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے ، جس پر تقریباً ۴۳ہزار۷۸۰کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔ اس کے علاوہ وہ ۴۶ہزارکروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ، جن میں سڑک، صحت، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر سے متعلق اہم اسکیمیں شامل ہیں۔
یہ منصوبہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ایک تاریخی تحفہ ہے ، جو برسوں سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے ۔ یہ صرف ایک ریل لائن نہیں، بلکہ ترقی، یکجہتی اور امید کا نیا راستہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں امسال ایک لاکھ پیڑ پودے لگانے کا منصوبہ:اویس

Next Post

کشمیر کو ریل سے ملک بھر سے جوڑنا تاریخی لمحہ ہے:وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post

کشمیر کو ریل سے ملک بھر سے جوڑنا تاریخی لمحہ ہے:وزیر اعلیٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.