جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعظم مودی کا دورہ‘ سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-06
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

جموں//
وزیر اعظم نریندر مودی کے کل جموں دورے سے قبل غیر معمولی اور کثیر سطحی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وندے بھارت ٹرین کی وادی کشمیر کے لیے روانگی کو محفوظ اور شاندار بنایا جا سکے ۔
یہ دورہ آپریشن سندور کے بعد مودی کا پہلا دورہ ہے ، جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے انتہائی چوکس رہ کر حکمت عملی تیار کی ہے ۔
سیکورٹی انتظامات میں ایس او جی، فوج، پیرا ملٹری فورسز اور جمون وکشمیر پولیس کے سینکڑوں اہلکار شامل ہیں جو وزیر اعظم کی حفاظت کے لیے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ خاص طور پر کٹرا سے بارہمولہ تک ریلوے ٹریک کے پہاڑی علاقوں پر سخت نگرانی کے لیے فوج اور دیگر فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے ۔
ایک سینئر سکیورٹی اہلکار نے بتایا’’وزیر اعظم کے اس تاریخی اور اہم دورے کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے ۔ ہر سطح پر انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام کی بڑی تعداد جو اس موقع پر موجود ہوگی، مکمل طور پر محفوظ رہے ‘‘۔
حکام کے مطابق، ریاسی ضلع ‘ جہاں سے وزیر اعظم مودی کا یہ اہم دورہ شروع ہو گا ‘کو مؤثر طور پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ علاقے میں تعینات فورسز میں اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی)، فوج، سی اے پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہے ، جو ہر گزرگاہ، شاہراہ، اور خاص طور پر ریلوے ٹریکوں پر تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کٹرا سے بارہمولہ تک پھیلے ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر سکیورٹی فورسز کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ تمام اہم مقامات، سرنگوں، پلوں اور پہاڑی راستوں پر فوج اور نیم فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں، جب کہ ڈرون، سنفر کتے ، اور نائٹ وژن آلات کے ذریعے بھی مسلسل نگرانی جاری ہے ۔
ریلوے حکام کے مطابق، وندے بھارت ایکسپریس کا آغاز جموں و کشمیر میں ریل رابطے کو نئی جہت دے گا۔ یہ ٹرین کٹرا اور سری نگر کے درمیان سفر کا وقت دو سے تین گھنٹے کم کرے گی اور یاتریوں، سیاحوں، طلبہ اور عام مسافروں کیلئے تیز‘ آرام دہ اور قابل اعتماد سفر مہیا کرے گی۔
دریں اثنا‘ایک اعلیٰ سکیورٹی افسر نے بتایا ’’وزیر اعظم کی جموں و کشمیر آمد کے دوران کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہر سیکیورٹی زاویے سے مکمل تیاری کی گئی ہے ، اور ریاسی ضلع کے اطراف کا ہر گاؤں اور قصبہ حفاظتی دائرے میں شامل کر لیا گیا ہے ‘‘۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس دورے کے دوران تقریباً۴۶ہزار کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے قوم کے نام وقف کریں گے ، جن میں شری ماتا ویشنو دیوی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس‘چیناب پل، انجی پل، اور ادھمپور،سرینگر،بارہمولہ ریلوے لنک سمیت کئی قومی سطح کے منصوبے شامل ہیں۔
حکام کے مطابق، وادی کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ سرگرمیوں اور آپریشن سندور کے تناظر میں وزیر اعظم کے اس دورے کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ، جس کے باعث سیکیورٹی ایجنسیاں چپے چپے پر مستعدی سے نگرانی کر رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’چناب ریل پل ایک غیر معمولی فن تعمیر کا کارنامہ ہے جوجموں اور سرینگر کے درمیان رابطے میں بہتری لائے گا‘

Next Post

کشمیر میں۱۲جون تک موسم خشک و گرم رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
تیز آندھی کے جھیل ڈل میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچا لیا گیا

کشمیر میں۱۲جون تک موسم خشک و گرم رہنے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.