جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی ایس ایف نے پاکستان کو برسوں نہ بھرنے والا زخم دیا

۱۱۸سے زائد پاکستانی پوسٹوں کو تباہ یا شدید نقصان پہنچایا:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-31
in اہم ترین
A A
Amit shah
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعے کو بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی پاکستانی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائی کی دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں سرحد پر تین دن کے اندر بی ایس ایف کے جوانوں نے۱۱۸سے زائد پاکستانی پوسٹوں کو تباہ یا شدید نقصان پہنچایا۔
شاہ نے کہا کہ اس کارروائی سے پاکستان کا نگرانی اور مواصلاتی نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا ہے ، جس کی بحالی میں دشمن کو کم از کم چار سے پانچ سال لگیں گے ۔
وزیر داخلہ آپریشن سندورکے بعد اپنے پہلے دو روزہ جموں دورے کے دوران پونچھ پہنچے ، جہاں اُنہوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب بی ایس ایف ہیڈکوارٹر خانیتڑ میں جوانوں سے ملاقات کی، شہری علاقوں میں پاکستانی شیلنگ سے متاثرہ افراد سے بات کی، مذہبی مقامات کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی صورت حال کا جامع جائزہ لیا۔
شاہ نے کہا’’جب پاکستان نے ہماری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے جواب میں سرحدوں اور شہری علاقوں پر حملے کیے تو بی ایس ایف کے جموں فرنٹیئر کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی۱۱۸سے زائد پوسٹوں کو تباہ یا شدید نقصان پہنچایا‘‘۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں پاکستان کا مکمل نگرانی کا نظام، بشمول کیمرے ، سینسرز، اور رابطہ نظام، ٹکڑوں میں بکھر گیا، اور اب اُن کیلئے اسے دوبارہ مؤثر بنانا ممکن نہیں رہا۔
بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق، پاکستان کو مواصلاتی اور نگرانی کے نظام میں اتنا بڑا دھچکا لگا ہے کہ وہ آئندہ کئی برسوں تک مکمل معلوماتی جنگ لڑنے کے قابل نہیں رہیں گے ۔
شاہ نے بی ایس ایف کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا’’یہ بہادری تبھی جنم لیتی ہے جب کسی کے دل میں وطن کی محبت ہو، قربانی کا جذبہ ہو، اور فرض کے لیے سب کچھ نچھاور کرنے کا حوصلہ ہو۔ آپ کی یہ بہادری پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نہ صرف جنگ کے وقت بلکہ امن کے دنوں میں بھی انتہائی مستعدی سے نگرانی کرتی ہے ، جس کے باعث ہی بروقت اور درست جوابی حکمت عملی ترتیب دی جا سکی۔’’آپ کی انٹیلی جنس معلومات کی درستگی ہی وہ بنیاد بنی جس پر کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی اور جب وقت آیا تو وہ کامیابی سے انجام دی گئی‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ خراب موسم کے باوجود پونچھ جانے پر بضد تھے تاکہ وہ خود متاثرہ شہریوں، اور تباہ شدہ گوردواروں، مندروں اور مساجد کا مشاہدہ کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے بتایا گیا کہ موسم سازگار نہیں ہے ، لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ میں سڑک کے ذریعے ضرور جاؤں گا۔ شکر ہے کہ موسم بہتر ہو گیا اور مجھے آپ سے ملنے کا موقع ملا۔
شاہ نے متاثرہ افراد سے ملاقات کی، اور ان کے درد و غم میں شریک ہو کر حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔ اس موقع پر اُنہوں نے شہید ہونے والوں کے لواحقین میں تقرری نامے بھی تقسیم کیے ۔
شاہ نے کہا’’ہمارے ملک کی سرحدوں پر جب بھی منظم یا غیر منظم، خفیہ یا اعلانیہ حملہ ہوتا ہے ، تو سب سے پہلے اس کا سامنا بی ایس ایف کے جوان کرتے ہیں۔ اور وہ کبھی یہ نہیں سوچتے کہ سرحد کہاں سے شروع ہوتی ہے ‘‘۔انہوں نے زور دیا کہ بی ایس ایف کے جوان ریگستانوں، پہاڑوں، جنگلوں اور دشوار گزار علاقوں میں دن رات ملک کی خدمت میں مصروف ہیں، اور قوم کو ان پر اتنا ہی فخر ہے جتنا فوج پر۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم بی ایس ایف کی قربانیوں اور بہادری کی معترف ہے ، اور اس ادارے کا کردار ملک کی سلامتی میں ناقابلِ فراموش ہے ۔ان کے مطابق بی ایس ایف کی کارکردگی نے ثابت کر دیا ہے کہ جب وقت آتا ہے تو ہماری سرحدی افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
شاہ نے اختتام پر کہا کہ بی ایس ایف کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کا ثبوت ہے بلکہ آنے والے دنوں میں دشمن کے لیے ایک سبق بھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

متاثرہ خاندانوں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے فراہم

Next Post

سی آئی کے کے وادی کے متعدد اضلاع میں چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سی آئی کے کے وادی کے متعدد اضلاع میں چھاپے

سی آئی کے کے وادی کے متعدد اضلاع میں چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.