جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں میں آر ٹی او دفتر کے نزدیک تین مارٹر شیل برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-29
in مقامی خبریں
A A
سانبہ میں چھ زنگ آلودہ موٹار شیل برآمد

shells

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

جموں//
جموں شہر کے نروال علاقے میں واقع ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) کے قریب بدھ کے روز تین زندہ مارٹر شیل ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، تاہم بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، جمں کے نروال علاقے میں آر ٹی او دفتر کے نزدیک چند مقامی افراد نے تین مارٹر شیل دیکھے اور اس بارے میں فوری طورپر پولیس کو مطلع کیا۔ چنانچہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔
بم ڈسپوزل ٹیم نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے تینوں زندہ مارٹر شیلوں کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے میں کچھ وقت کے لیے ٹریفک کو روک دیا گیا اور راہگیروں کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا۔
سینئر پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے اس بات کی تصدیق کی کہ ملنے والے مارٹر شیل فعال اور تباہ کن صلاحیت کے حامل تھے ۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ گولہ بارود کہاں سے آیا ۔
ماہرین نے شیلوں کے نمونے حاصل کر کے انہیں فارینسک جانچ کے لیے بھیج دیا ہے ، جبکہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی کھنگالی جا رہی ہے ۔
مقامی دکانداروں اور رہائشیوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے علاقے میں نگرانی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور کسی بھی مشتبہ چیز یا سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق ارکان اسمبلی کی پی ڈی پی میں واپسی کا سلسلہ جاری

Next Post

آزاد کی کویت میں طبیعت ناساز ہسپتال میں داخل، حالت مستحکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post

آزاد کی کویت میں طبیعت ناساز ہسپتال میں داخل، حالت مستحکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.