جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کورونا وائرس کے انفیکشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں:مرکز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-28
in اہم ترین
A A
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

نئی دہلی/۲۷مئی
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر نے منگل کے روز پھر سے یہ اعادہ کیا کہ ملک میں کووڈ انفیکشن کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق۱۹مئی سے اب تک ملک میں کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد۱۰۱۰ تک پہنچ گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور فی الحال گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔
ملک بھر میں پھر سے کورونا وائرس کی نئی ویرینٹ جے این ون کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے متعلقہ اہلکار سرگرم ہو گئے ہیں۔ صحت کی نگہداشت کرنے والے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے اور انہیں علاج کی تمام ضروری سہولیات تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ فی الحال کیرالہ میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، کیرالہ ۴۳۰ زیر علاج مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے ، اس کے بعد مہاراشٹر ۲۰۹؍اور دہلی۱۰۴کیسز کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے ۔
اس کے علاوہ گجرات میں ۸۳، تامل ناڈو میں۶۹، کرناٹک میں۴۷، اتر پردیش میں۱۵، راجستھان میں ۱۳ مغربی بنگال میں ۱۲، پڈوچیری میں ۹، ہریانہ میں۹، آندھرا پردیش میں۴، مدھیہ پردیش میں۲؍اور تلنگانہ، گوا اور چھتیس گڑھ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک۶ ؍افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں۔ اس مہلک وائرس سے مہاراشٹر میں تین، کیرالہ میں دو اور کرناٹک میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے ۔
ڈاکٹر بہل نے کہا کہ ملک میں کووڈ انفیکشن کے متاثرین بڑھ رہے ہیں تاہم اس کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی نگہداشت کے شعبے کے تمام ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور مناسب وقت پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ انفیکشن کی شدت بہت کم ہے اور لوگوں کو اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کووڈ انفیکشن سے نمٹنے کے لیے ویکسین دستیاب ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی ایس ایف ہندوستان کی پہلی دفاعی لائن ہے :آنند

Next Post

کٹھوعہ:دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع کے بعدتلاشی کارروائی شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post

کٹھوعہ:دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع کے بعدتلاشی کارروائی شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.