ہفتہ, مئی 24, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اسکولوں میںگرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ موسمی صورتحال پر منحصر‘

ہم موجودہ ہیٹ ویو کی بنیاد پر چھٹیوں کا فیصلہ نہیں کر سکتے:وزیر تعلیم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-24
in اہم ترین
A A
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بھارت پاکستان کوایف اے ٹی ایف کے ’گرے لسٹ‘ میں واپس لانے کی کوشش کرے گا

’آپریشن سندور نے پاکستان کو بے نقاب کردیا ‘

سرینگر//
وزیر تعلیم سکینہ مسعود ایتو نے جمعہ کے روز کہا کہ کشمیر ڈویڑن میں اسکولوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ہم صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ ہم صرف موجودہ ہیٹ ویو کی بنیاد پر چھٹیوں کا فیصلہ نہیں کر سکتے‘‘۔
ایتو نے مزید کہا کہ طلباء کو صبح کی اسمبلیز کے دوران مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دیکھتے ہوئے حکومت نے پہلے ہی اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔
ان کاکہنا تھا’’ہم نے فوری طور پر اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے، اور چھٹیوں کا فیصلہ موسم کی صورت حال کے مطابق کریں گے‘‘۔
اس دوران، موسمیاتی محکمے نے کہا کہ عموماً گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ مخصوص مقامات پر شام کے وقت ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔
اس دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران دوپہر کے بعد کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۳سے۲۶مئی تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران دوپہر کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے بھی متوقع ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بعد میں۲۷سے۳۱مئی تک بھی موسم مجموعی طور پر خشک اور گرم رہ سکتا ہے جبکہ اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کشمیر میں۲۳مئی تک دن کے درجہ حرارت میںایک سے۲ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ درج ہوسکتا ہے اور کہیں کہیں ہیٹ ویو بھی متوقع ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد درجہ حرارت میں ۲سے۳ڈگری کی کمی ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔
ایڈوائزری کے مطابق جموں صوبے میں۲۶ مئی تک دن کے درجہ حرارت میں۲سے۳ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ریکارڈ ہوسکتا ہے اور کہیں کہیں ہیٹ ویو بھی متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران دو پہر کے بعد کہیں کہیں تیز ہوائوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کو کھولا جائے :کانگریس

Next Post

چنار کور کے سربراہ کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت پاکستان کوایف اے ٹی ایف کے ’گرے لسٹ‘ میں واپس لانے کی کوشش کرے گا
اہم ترین

بھارت پاکستان کوایف اے ٹی ایف کے ’گرے لسٹ‘ میں واپس لانے کی کوشش کرے گا

2025-05-24
اہم ترین

’آپریشن سندور نے پاکستان کو بے نقاب کردیا ‘

2025-05-24
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘
اہم ترین

کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری

2025-05-24
ایس سی اواجلاس:جئے شنکر پاکستان کا دورہ کریں گے
اہم ترین

’ حالیہ فوجی ٹکراؤ کا تعلق کشمیر نہیں بلکہ پہلگام دہشت گردی واقعہ سے تھا‘

2025-05-24
اہم ترین

شیلنگ متاثرین کی امداد کا معاملہ مرکز سے اٹھائیں گے:وزیر اعلیٰ

2025-05-24
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹولرنس’’: آپریشن سندھور کے تحت پہلی آل پارٹی وفد روانہ
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹولرنس’’: آپریشن سندھور کے تحت پہلی آل پارٹی وفد روانہ

2025-05-22
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

بھارت کی بلوچستان میں سکول بس حملے میں ملوث ہونے کی تردید

2025-05-22
سری نگر ہوائی اڈے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
اہم ترین

سری نگر ہوائی اڈے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

2025-05-22
Next Post

چنار کور کے سربراہ کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.