جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرینگر کے نارورہ علاقے میں آتشزدگی‘۵مکان خاکستر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-22
in مقامی خبریں
A A
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

سرینگر//
سرینگر کے نارورہ علاقے میں گذشتہ شب آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں۵رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نارورہ علاقے میں منگل کی شب قریب ۱۰بجے ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی مختلف فائر اسٹیشنوں سے۱۳فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گنجان آبادی والا علاقہ ہونے کی وجہ سے فائر ٹنڈرس کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا ہے کہ آگ کے اس واقعے میں۵ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
قابل ذکر ہے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز سری نگر نے جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام فائر سروس انچارجز کو ہدایت دی ہے کہ وہ آگ سے حفاظت اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری مہم چلائیں۔
ایڈوائزری میں عوام کے لیے کچھ نکات کا ذکر کیا گیا ہے جن میں اپنے ارد گرد آتش گیر مادوں جیسے گردو غبار، پتوں اور لاٹھیوں کو ہٹانا، بجلی کے ساکٹ کو اوور لوڈ کرنے سے گریز کرنا اور گھر میں نہ ہونے پر بجلی بند کرنا شامل ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا’’لوگوں سے یہ گزارش کی جاتی ہے کہ وہ برقی تاروں کو فرنیچر اور آتش گیر اشیاء سے دور رکھیں، بچوں کو ماچس اور لائٹر دینے سے اجتناب کریں اور مناسب وینٹیلیشن کو یقینی بناتے ہوئے گرمی کے زیادہ اوقات میں کھانا پکانے سے گریز کریں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دوبارہ اشتعال انگیزی کا فیصلہ جواب دیں گے‘

Next Post

کشمیر میں۲۳مئی تک گرمی کی شدت تیز تر ہونے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ

کشمیر میں۲۳مئی تک گرمی کی شدت تیز تر ہونے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.