جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

آپریشن سندور:پاکستان کو اپنا محاسبہ کرنے کا ایک موقع

بھارت سے مخاصمت ہمسایہ ملک کیلئے کسی بھی طرح فائدے مند نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-16
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

منشیات کا بڑھتا استعمال

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

اپنے قیام سے لے کر اب تک گزشتہ ۷۸ برسوں میں جو ایک بات ہمسایہ ملک ‘ پاکستان کی سمجھ نہیں آرہی ہے یا وہ سمجھنا نہیں چاہتا ہے وہ یہ ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ٹکراؤ اور مخاصمانہ تعلقات اس کیلئے کسی بھی طرح فائدے مند نہیں ہیں ۔
۱۹۴۷ کے بعد جب بھی پاکستان نے بھارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ‘ اسے منہ کی کھانی پڑے۔کرگل سمیت چار جنگوں نے اس حقیقت کو سامنے تو لایا ہی تھا ‘ لیکن اگر اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام تھا وہ آپریشن سندور کے دوران مکمل طور پر ختم ہو گیا ۔
بھارتی افواج کی نپی تلی فوجی کارروائی ‘جس کا مقصد ہمسایہ ملک میں دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرناتھا ‘ جس کامیابی سے انجام دی گئی ‘ وہ اپنے آپ میںا یک مثال ہے ۔اس کے بعد پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو جس طرح ہدف بنایا گیا ‘اُس سے اس ملک کو ایک واضح پیغام مل گیا ہو گا کہ ’چھیڑو گے تو چھوڑیں گے نہیں ‘۔
آپریشن سندور جس مقصد کیلئے کیا گیا تھا وہ تو پورا ہوا لیکن ساتھ ہی یہ امید کی جانی چاہئے کہ پاکستان ‘ اس کی فوجی و سویلین قیادت اپنا معاندانہ رویہ ترک کرکے اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کی خاطر اپنا طرز عمل بدل دے گی اور اس راستے پر چلنا ترک کر دے گی جس کی منزل اس کی تباہی کے سوا کچھ اور نہیں ہو سکتی ہے ۔
پاکستان اب کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی نہ صرف معاونت کررہا ہے بلکہ اسے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے بھارت کیخلاف ایک آلہ کے طور پر استعمال کررہا ہے ۔ اس سے اسے کچھ حاصل تو نہیں ہوا اور نہ ہو گا‘جموں کشمیر میں اس کی در پردہ دہشت گردہ اس کی ایک زندہ مثال ہے کہ پاکستان اس کے ذریعے کچھ بھی حاصل نہیں کر پا یا ‘الٹا اس کے نقصانات ہی اسے برداشت کرنے پڑ رہے ہیں ۔ پوری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کا ایک مرکز ہے ۔
یہ دہشت گردی جہاں عالمی امن کیلئے خطر ہ بنی ہو ئی ہے ‘ وہیں اس سے پاکستان کے وجود کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ جیسا وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں قوم سے خطاب میں بجا کہا کہ اگر پاکستان اپنی ان حرکتوں سے باز نہیں آیا تو اس کی اعانت یافتہ دہشت گردی خود اس کیلئے تباہ کن ثابت ہو گی ۔
آپریشن سندور نے پاکستان کو اپنا محاسبہ کرنے کا ایک موقع دیا ہے ۔ اس کی سمجھ میں یہ بات آگئی ہوگی کہ وہ بھارت کے مقابلے میں فوجی قوت میں کہیں کسی جگہ شمار و قطار میں ہی نہیں ہے ۔پاکستان درپردہ اور نہ ہی براہ راست جنگ سے بھارت کو زیر کر سکتا ہے ‘ پھر یہ ٹکراؤ اور مخاصمت کا راستہ وہ کیوں اپنا ئے ہو ئے ہے جبکہ یہ اس کیلئے خود کشی کے مترادف ہے ۔
پاکستان ایک غریب ملک ہے ۔وہ عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل قرضہ جات سے اپنی ضروریات پور کررہا ہے ۔ آپریشن سندور کے دوران جب ایک طرف یہ بھارت سے پٹ رہا تھا وہیں دوسری جانب یہ آئی ایم ایف سے قرض کی ایک اور قسط حاصل کرنے کی کوششوں میں بھی لگا تھا ۔جس ملک کا یہ حال ہو وہ بھارت جیسے ملک سے کیسے دشمنی مول سکتا ہے ؟
لیکن یہ ایک بات ہمسایہ ملک کی سمجھ میں آ رہی ہے یا وہ بھارت دشمنی میں اس قدر اندھا ہو گیا ہے کہ وہ اس حقیقت کو سمجھنا نہیں چاہتا ہے ۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو اس ویژن اور پالیسی کے تحت معطل کردیا کہ پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔دہشت گردی اور بات چیت ایک ہی وقت میں نہیں ہو سکتی۔ دہشت گردی اور تجارت ایک ساتھ نہیں ہو سکتی۔
ابھی اس معاہدے کو معطل ہو ئے تین ہفتے بھی نہیں ہو ئے ہیں کہ پاکستان نے بھارت سے درخواست کی ہے کہ وہ معطلی کے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔ یقینا یہ معاہدہ خیر سگالی کے ایک جذبے کے تحت گزشتہ ۶۰/۶۵ برسوں سے جاری تھا ‘ اس کے باوجو بھی جاری تھا کہ اس کا فائدہ بھارت سے زیادہ پاکستان کو مل رہا تھا ۔ اس کے باوجود یہ برقرار تھا کہ اس سے جموں کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا تھا کہ ہزاروں میگاواٹ پن بجلی تیار کرنے کی صلاحیت کے باوجود جموں کشمیر اپنے دریاؤں کا پانی اپنی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے استعمال نہیں کر پا رہا تھا ۔
اس سب کے باوجود بھارت نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے سندھ طاس معاہدے کو برقرار رکھا تھا۔ لیکن بدلے میں پاکستان نے بھارت میں‘ جموںکشمیر میں معصوموں کا خون بہایا اور معصوموں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کی پشت پناہی کی ۔ایک ایسا فعل جس سے سب سے زیادہ نقصان اسی کو ہو گا ۔
بھارت کی پالیسی واضح ہے کہ جب تک پاکستان دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرکے اس کی واپسی کو نا ممکن بنانے کیلئے قابل اعتماد اقدامات نہیں اٹھائے گا ‘ سندھ طاس معاہدہ بحال ہو گا اور نہ اس کے سر سے آپریشن سندور کے تحت فوجی کارروائی کا خطرہ ٹل جائیگا ۔
ملک میں اس پر مکمل اتفاق رائے ہے اور اس بات کو واضح اور غیر مبہم انداز میں ہمسایہ ملک پر واضح کردیا گیا ہے ۔ اب یہ ہمسایہ ملک پر منحصر ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے… دہشت گردی اور دہشت گردوں کی حمایت اور اعانت کرکے کیا وہ اسی راستے پر چلتا رہے گا جس کی منزل اس کی تباہی اور بربادی پر منتج ہو گی یا پھر وہ توبہ کرکے ایک ایسے راستے کا انتخاب کرے گا جس پر چل کر وہ اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کو یقینی بنا سکتا ہے ۔ ایک بات جو اس کی سمجھ میں آنی چاہیے وہ یہ ہے کہ بھارت سے کسی بھی قسم کی مخاصمت ‘ دشمنی یا ٹکراؤ اس کے مفاد میں نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

… اور وزیر اعلیٰ خوش تھے !

Next Post

سنیل گواسکر نے ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں 10000 گواسکر بورڈ روم کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

منشیات کا بڑھتا استعمال

2025-05-15
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
Next Post
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر

سنیل گواسکر نے ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں 10000 گواسکر بورڈ روم کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.