ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنگ کوئی رومانوی چیز یا بالی ووڈ فلم نہیں، سابق انڈین آرمی چیف کی سیز فائر پر سوال اٹھانے والوں پر تنقید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-13
in اہم ترین
A A
کشمیر میں افغان اسلحہ اور گولہ بارود کی ضبطی میں اضافہ ہوا ہے:جنرل نروانے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ منوج نروانے نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیز فائر پر سوال اٹھانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کوئی رومانوی چیزنہیں اور نہ ہی یہ کوئی بالی ووڈ فلم ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق، اتوار کے روز انڈیا کے شہر پونے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں حکم ہوا تو وہ محاذ پر ضرور جائیں گے لیکن سفارتکاری ان کی پہلی ترجیح ہو گی۔
جنرل نروانے کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے وہ تمام لوگ بشمول بچے صدمے کا شکار ہیں جنھیں گولہ باری سے بچنے کے لیے راتوں کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنا پڑتا ہے۔
سابق فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ کوئی کوئی رومانوی چیز نہیں ہے۔ ’یہ آپ کی بالی ووڈ فلم نہیں ہے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ جنگ یا تشدد آخری چیز ہونی چاہیے جس کا ہمیں سہارا لینا چاہیے، اسی لیے ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے۔ اگرچہ نادان لوگ ہمیں جنگ پر مجبور کریں گے، ہمیں اس پر خوش نہیں ہونا چاہیے۔‘
سابق آرمی چیف نے کہا’ ’اب بھی لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ہم مکمل جنگ کے لیے کیوں نہیں گئے؟ ایک فوجی کے طور پر، اگر مجھے حکم دیا گیا تو میں جنگ پر جاؤں گا، لیکن یہ میری پہلی ترجیح نہیں ہو گی۔‘‘
جنرل نروانے کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح سفارت کاری اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگی تاکہ بات مسلح تصادم تک نہ پہنچے۔
خیال رہے کئی روز تک جاری رہنے والے تنازعے کے بعد بالآخر سنیچر کے روز پاکستان اور انڈیا نے سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

Next Post

’ہندوستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘

’ہندوستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.