سرینگر//
موجودہ صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک ہونے والے تمام امتحانات کو موخر کر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی تازہ تاریخوں کا الگ سے اعلان کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا’’اس نوٹس کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے کہ کشمیر یونیورسٹی کے۱۰مئی (بشمول۱۰مئی) تک لئے جانے والے تمام امتحانات موخر کر دئے گئے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی تازہ تاریخوں کا الگ سے اعلان کیا جائے گا۔
دریں اثنا موجودہ صورتحال کے پیش نظر بارہمولہ، کپواڑہ اور گوریز کے تمام اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے کل۸ مئی کو بند رہیں گے۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا ہے کہ اونتی پورہ اور سرینگر ہوائی اڈے کے آس پاس کے اسکول بھی کل بند رہیں گے۔’’یہ ہدایت احتیاطی تدابیر کے طور پر جاری کی گئی ہے‘‘۔
قبل ازیں یونیورسٹی کی ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کشمیر یونیورسٹی کے آج یعنی ۷مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ادھر شمالی کشمیر کے بارہمولہ، کپوارہ اضلاع اور گریز وادی میں بدھ کے روز تمام تعلیمی اداروں کو بند رہے ۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’موجودہ صورتحال کے پیش نظر بارہمولہ، کپوارہ اور گریز میں تمام اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے ‘‘۔