سرینگر/۵مئی
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز یہاں سول سیکرٹریٹ میں۶ماہ کے وقفے کے بعد روایتی در بار مو کے موقع پر اپنا دفتر دوبارہ شروع کیا۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں سول سکریٹریٹ دوبارہ کھلنا انتظامیہ کے کشمیر منتقل ہونے کا اشارہ ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے پیر کو’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا”آج، میں نے چھ ماہ کے بعد سری نگر کے سول سیکرٹریٹ میں دوبارہ دفتر شروع کیا“۔
عمرعبداللہ نے کہا”فوکس اب واضح ہے ، عمل، جوابدہی، اور گڈ گورننس اور ترقی کے ذریعے ہر فرد تک پہنچنا“۔
قابل ذکر ہے کہ دربار مو، زائد از ایک صدی پرانی روایت ہے جس کو سال 1872 میں مہاراجہ گلاب سنگھ نے شروع کیا تھا۔
اس میں سردیوں کے دوران دفاتر جموں میں رہتے ہیں جبکہ گرمیوں میں سری نگر میں ہوتے ہیں۔
سال 2021 میں اس وقت کی انتظامیہ نے دربار م¶ کی 149 سالہ قدیم روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن مقامی جماعتوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔