سرینگر//
جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (بی او ایس ای) نے بدھ کے روز دسویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ ریگولر امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
پتہ چلا ہے کہ طالبات نے ایک بار پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بورڈ نے کہا’’لڑکیوں کا پاس فیصد ۲۴ء۸۱فیصد ہے جبکہ لڑکوں کا صرف ۷۴ء۷۸ فیصد ہے‘‘۔
اس سے پہلے جموں کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (بی او ایس ای) نے بدھ کے روز بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں۷۵فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے اور ایک بار پھر طالبات نے بازی مار کر پہلی پوزیشنوں پر قبضہ جما لیا ہے ۔
بورڈ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان بورڈ امتحانات میں مجموعی طور پرایک لاکھ۳ہزار۳سو۸ امید وار شامل ہوئے تھے جن میں سے۷۷ہزار۳سو۱۱ ؍امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
بورڈ نے کہا کہ اس امتحان میں کامیاب ہونے والے لڑکوں کی شرح۷۲فیصد جبکہ لڑکیوں کی شرح۷۸فیصد رہی۔
بورڈ کے مطابق اس امتحان میں۵۱ہزار۵سو ۹۱لڑکیاں شامل ہوئی تھیں جن میں سے۴۰ہزار۹۷نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ۵۱ہزار۷سو۱۷لڑکوں نے اس امتحان میں حصہ لیا تھا جن میں سے۳۷ہزار۲سو۱۴لڑکے کامیاب قرار پائے ہیں۔
چاروں فیکلٹیز، سائنس، کامرس، آرٹس اور ہوم سائنس میں پہلی پوزیشنوں پر طالبات نے قبضہ جمالیا ہے ۔
سائنس فیکلٹی میں پہلی پوزیشن ایس پی ہائر سکنڈری اسکول ایکسچینج روڈ جموں کی آنچل پری ہار نے حاصل کی ہے جنہوں نے ۵۰۰میں سے۴۹۵نمبرات۹۹فیصد) حاصل کئے ہیں۔
کامرس فیکلٹی میں پہلی پوزیشن کشمیر ہارورڈ ہائر سکنڈری اسکول حبک نسیم باغ سری نگر کی ادیبہ نے۵۰۰میں سے۴۹۵نمبرات۹۹فیصد) حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔
آرٹس فیکلٹی میں گرین ویلی ایجوکشنل انسٹی ٹیوٹ الٰہی باغ سری نگر کی عریضہ جاوید نے۵۰۰میں سے ۴۹۶نمبرات۲ء۹۹فیصد) حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ جمالیا ہے ۔
ہوم سائنس فیکلٹی میں گورنمنٹ گرلز یائر سکنڈری اسکول کوٹھی باغ سری نگر کی شبرا نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جنہوں نے۵۰۰میں سے ۴۸۵(۹۷)فیصد) نمبرات حاصل کئے ہیں۔
اس بورڈ امتحان میں۳۶ہزار۳سو۱۱طلبا (زائد از۶۰فیصد) نے فرسٹ ڈویژن جبکہ۱۰ہزار ۳سو۴طلبا (زائد از ۴۸فیصد) نے سکینڈ ڈویژن حاصل کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ سال گذشتہ حکومت نے جموں وکشمیر میں یکساں تعلیمی کلینڈر کو تبدیل کر دیا تھا اور یہاں نومبر، دسمبر سیشن بحال کر دیا تھا۔