ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پاکستانی فوج کی ایل او سی پر مسلسل ساتویں بار بلا اشتعال فائرنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-01
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پاکستان کو بلااشتعال فائرنگ کا انتباہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/یکم مئی

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی طرف سے جموں و کشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلا کسی اشتعال کے ایک بار پھر کپوارہ، اوڑی اور اکھنور سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات جوانوں نے اس خلاف ورزی کا موثر جواب دیا۔

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

ایک فوجی ترجمان نے بتایا”30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب پاکستانی فوج کی چوکیوں نے جموں و کشمیر کے کپوارہ، اوڑی اور اکھنور کے سامنے لائن آف کنٹرول کے پار بلا اشتعال چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی“۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی جوانوں نے اس کا فوری اور موثر جواب دیا۔تاہم کسی بھی جانب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان منگل کو ہاٹ لائن پر بات چیت کے باوجود تازہ ترین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی۔قابل ذکر ہے کہ ایل او سی کے پر فائرنگ کا تبادلہ 22 اپریل کو پہلگام میں بہیمانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوا تھا جس میں 25 سیاحوں اور ایک مقامی باشندے کی موت ہوئی تھی۔

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا تازہ ترین سلسلہ 24 اور 25 اپریل کی رات کو کپوارہ ضلع کے نوگام سیکٹر میں شروع ہوا اور اگلے دنوں کے دوران یہ سلسلہ شدید تر ہوتا گیا۔25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستانی فوجیوں نے کشمیر ایل او سی کے ساتھ کئی سیکٹروں میں فائرنگ کی اور پھر 26 اور 27 اپریل کو یہ سلسلہ جاری رہا اور بارہمولہ کے بونیار اوڑی علاقے میں نوگام میں توتماری گلی اور رام پور کے مقابل ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب کپوارہ اور پونچھ اضلاع میں دوبارہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی اور اس کے بعد 28 اور 29 اپریل کی درمیانی سب کپوارہ، بارہمولہ اور اکھنور میں ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جموں خطے میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع دیہات میں رہنے والے لوگ زیر زمین بینکروں کی صفائی، کھیتوں کی فصلیں کاٹنے اور کسی بھی ممکنہ صورتِ حال کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ اگلا لمحہ کیا لائے گا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ زیر زمین بینکروں کی صفائی کریں تاکہ خدا نخواستہ گولہ باری یا فائرنگ کی صورت میں ہم اپنی جانیں بچا سکیں۔

 واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر 3,323 کلومیٹر طویل سرحد قائم ہے ، جس میں سے 221 کلومیٹر بین الاقوامی سرحد (آئی بی) اور 744 کلومیٹر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) جموں و کشمیر میں واقع ہے ۔

 

 

 

 

 

NNNN

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

Next Post

انڈیا نے پاکستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
Next Post
مرکز کی سرینگر اور شارجہ میں ہفتے میں پانچ پروازوں کی منظوری

انڈیا نے پاکستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.