جموں///
جموں کشمیر حکومت نے منگل کے روز انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں انجام دیتے ہوئے۹۶ جے کے اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔
یہ فیصلہ پہلگام میں ہوئے حالیہ دہشت گرد حملے کے قریب ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ پہلگام حملے میں۲۶؍ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ تبادلے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے تحت کیے گئے ہیں۔ حکومت نے ان تبدیلیوں کو ’’انتظامی مفاد اور ازسرنو تنظیم‘‘ کا حصہ قرار دیا ہے۔
تبادلہ کیے گئے افسران میں صحت، دیہی ترقی، سیاحت، اطلاعات، ثقافت، تعلیم اور شہری ترقی جیسے اہم شعبوں کے افسر شامل ہیں۔
راکیش مگوٹرا کو فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسپیشل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نذیر احمد وانی کو جل شکتی سے منتقل کر کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ سونالی ارون گپتا کو جے کے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اتل گپتا کو سی ای او بِلور-ڈگن ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح عمر شفیع پنڈت کو ریونیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سرینگر کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد عمران خان کو وْلر،مانسبل ٹورزم اتھارٹی کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
کٹھوعہ کے ڈی آئی سی کے جنرل منیجر جے کے اے ایس محمد اشرف کا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن جموں و کشمیر کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کا انتظار کر رہے آئی کے اے ایس راجیو مگوترا کو حکومت ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز میں ایڈیشنل سکریٹری سنجیو رانا کا تبادلہ کرکے انہیں گورنمنٹ، ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول ڈپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔
عمر شفیع پنڈت چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ولر مانسبل کا تبادلہ کرکے انہیں ریونیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سرینگر کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر (آڈیو ویڑول) دیپک دوبے کا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں تعینات کیا گیا ہے۔
آردیپ کمار، جے کے اے ایس، پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی)، ریاسی کا تبادلہ کیا گیا ہے اور انہیں حکومت، محکمہ سیاحت میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
کولگام کے آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کے پروگرام آفیسر عبدالرشید داس کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ضلع اننت ناگ میں رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن میں حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری جے کے اے ایس گردھاری لال کا تبادلہ کرکے انہیں جموں کا ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ڈسٹیلریز) تعینات کیا گیا ہے۔
جموں کی ڈپٹی ایکسائز کمشنر (اکائونٹس) محترمہ سکریتی شرما کا تبادلہ کرکے انہیں جی سی ای ٹی جموں کا رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔
کولگام کے ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی) کے پروجیکٹ آفیسر سید نصیر احمد کا تبادلہ کرکے انہیں سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سیکریٹریٹ جموں میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں موسم گرما کے دوران بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا، وہیں حکام کو ہدایت دی گئی کہ بجلی، پانی، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔