ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پہلگام میں آٹھویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-29
in تازہ تریں
A A
’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آئے ہولناک دہشت گردانہ حملے کو آٹھ روز گزر جانے کے باوجود سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق مفرور ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لیے پہاڑی علاقوں، گھنے جنگلات اور دشوار گزار دروں میں سکیورٹی فورسز نے اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے ، جبکہ اضافی اہلکاروں کو بھی علاقے میں تعینات کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاشی آپریشن میں فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی یونٹیں شریک ہیں، جو نہ صرف جنگلی علاقوں کو چھان مار رہی ہیں بلکہ جدید آلات کی مدد سے زیر زمین قدرتی گھپاو¿ں، پتھریلی چٹانوں کے پیچھے اور ندی نالوں کے اطراف بھی ممکنہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور پر پہلگام اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہی کہیں روپوش ہیں۔
فورسز کو شبہ ہے کہ دہشت گرد قدرتی گھپاو¿ں کا استعمال کر رہے ہوں گے ، جس کے پیش نظر ہر چٹان اور درخت کے پیچھے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔
دوسری جانب قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے اس حملے کی بڑے پیمانے پر تفتیش کا آغاز کیا ہے ۔ ایجنسی کے اہلکاروں نے جائے واردات اور اس کے اطراف کا کئی بار معائنہ کیا ہے ، اور مقامی افراد، چشم دید گواہوں اور کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق این آئی اے نے مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز، موبائل کال ریکارڈز اور دیگر تکنیکی شواہد بھی اکٹھا کرنے شروع کر دیے ہیں تاکہ حملہ آوروں کے نیٹ ورک اور ان کے ممکنہ سہولت کاروں تک پہنچا جا سکے ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے اسلحہ و گولہ بارود کی نوعیت اور مقدار کے بارے میں فاررینسک جانچ بھی جاری ہے تاکہ اس امر کا پتہ چل سکے کہ آیا یہ ہتھیار سرحد پار سے اسمگل کیے گئے یا مقامی طور پر حاصل کیے گئے ۔
قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام کے بیسرن علاقے میں ایک بزدلانہ حملے میں 26 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے ، جس نے پورے خطے کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس کے بعد سے وادی بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے اور تمام حساس مقامات پر گشت اور چیکنگ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق جب تک آخری مفرور دہشت گرد کو گرفتار یا ہلاک نہیں کیا جاتا، آپریشن جاری رہے گا۔ ساتھ ہی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے بچیں، سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع نزدیکی تھانے کو دیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کشمیر میں 48 سیاحتی مقامات بند

Next Post

پہلگام حملہ:وزیر اعظم کی صدارت میں سی سی ایس کا کل ایک اور اجلاس طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
Next Post
پہلگام حملہ:وزیر اعظم کی صدارت میں سی سی ایس کا کل ایک اور اجلاس طلب

پہلگام حملہ:وزیر اعظم کی صدارت میں سی سی ایس کا کل ایک اور اجلاس طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.