سرینگر//
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس۲۸؍اپریل کو صبح ساڑھے دس بجے جموں میں طلب کیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ حکم۲۴؍اپریل کو جموں و کشمیر تنظیم نو قانون۲۰۱۹کی دفعہ(۱)۱۸کے تحت جاری کیا ہے ۔اس سرکاری سمن کی اطلاع اسمبلی کے سکریٹری منوج کمار پنڈت کے ذریعہ تمام معزز ممبران قانون ساز اسمبلی کو دی گئی۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے کے تناظر میں لیفٹیننٹ گورنر سے اسمبلی سیشن طلب کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
توقع کی جاتی ہے کہ اجلاس میں فوری سیکورٹی خدشات اور دیگر اہم قانون سازی اور انتظامی امور پر غور کیا جائے گا۔