جموں//
فوج کے مغربی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع میں فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کٹھوعہ کے آگے کے علاقوں کا دورہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل کٹیار کا کٹھوعہ کے آگے کے علاقوں اور اندرونی علاقوں کا دورہ اس سال مارچ اور اپریل میں دہشت گردوں کے ساتھ کئی مقابلوں کے بعد جاری آپریشن کے پس منظر میں ہو رہا ہے، جس کے دوران تین دہشت گرد اور چار پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔
ویسٹرن کمانڈ کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار نے رائزنگ اسٹار کور کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور کٹھوعہ میں بنی مچھیڈی میں فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے سیکورٹی اور تیاری کو یقینی بنانے میں فوجیوں کی غیر متزلزل ثابت قدمی اور غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
جموں کے کچھ حصے اور جڑواں سرحدی اضلاع کٹھوعہ اور سانبا۹ کور اور ویسٹرن کمانڈ کی آپریشنل کمانڈ کے تحت آتے ہیں۔
ان کا یہ دورہ پہلگام کے بیسرن گھاس کے میدانوں میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے جہاں۲۶؍ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔ (ایجنسیاں)