جموں//
جموں کے گاندھی نگر علاقے میں منگل کے روز نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے گاندھی نگر علاقے میں منگل کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب پارک میں ایک نوجوان کی گولی سے چھلنی لاش برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کی شناخت سوریہ ونش چودھری ولد چندر پرکاش کے طور پر ہوئی ہے ، اور وہ گزشتہ چند دنوں سے لاپتہ تھا۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے والد کے پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ جائے واردات سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے ، جس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہ لائسنس یافتہ ہتھیار تھا یا نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کا پتہ لگانے کیلئے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے‘ نوجوان کی اچانک موت نے اہلِ خانہ اور علاقے میں غم و اندوہ کی فضا پیدا کر دی ہے ۔