ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اور کیجئے فطرت سے کھلواڑ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-04-23
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

امر ناتھ یاترا کا آغاز

اور کیجئے فطرت سے کھلواڑ … کیجئے نا ‘ آپ کو روکا کس نے ہے ۔ آپ کے پاس مشینیں ہیں ‘ افرادی قوت ہے‘ وسائل کی کمی کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے… اس لئے فطرت سے کھلواڑ کیجئے … ترقی کے نام پر کیجئے ‘ سہولیات کے نام پر کیجئے ‘ انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے نام پر کیجئے آپ کو کوئی روکنے اور ٹوکنے والا نہیںہے… جنگل کاٹ لیجئے ‘ سر سبز و شادات درختوں پر آری چلائیے‘ جنگلوں کے بیچ میں سے راستے بنا لیجئے ‘ سرنگیں اور ریلوے ٹرک تعمیر کیجئے ‘ کسی کی مجال جو آپ کا ہاتھ پکڑ لے … نہیںصاحب آپ کا ہاتھ کوئی نہیں پکڑ لے گا … کھیت کھلیانوں کو بھی آپ نہ بخش لیجئے اور بخشنا بھی کیوں ہے کہ آخر بات ترقی کی ہے ‘سہولتات بہم رکھنے کی ہے تو… تو کھیت کھلیانوں کو بھی بروئے کار لائیے… جہاں اور جو کچھ بھی آپ نے کر گزر نا ہے کیجئے … فطرت کے ساتھ کیجئے ‘اس کے ساتھ کھیلئے ‘ کوئی کچھ نہیں کہے گا… لیکن… لیکن صاحب جب فطرت کی باری آئیگی … جب وہ آپ پر پلٹ وار کرے گی … جب وہ آپ سے کھیلنا شروع کرے گی… جب وہ آپ کے کھیل کا جواب دینے پر آئیے تو… تو صاحب پھر شکایت نہ کیجئے … پھر واویلا نہ کیجئے کہ… کہ فطرت سے کھیلنے کے دوران وہ جتنی خاموشی سے آپ کے وار سہتی ہے … اتنے ہی زور ‘ اتنی کی شدت اور قوت سے وہ پلٹ وار کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے … اور ہم نے ایسا ہوتے ہو ئے دیکھا ہے… دنیا میں کئی مقامات پر ہوتے ہو ئے دیکھا ہے… اپنے رام بن میں ہو رہا ہے… وہاںہوتے ہو ئے دیکھا… اور…اور اس لئے دیکھا کہ … کہ سوتا ہوا شیر جب جاگ جائے تو… تو پھر اس کی دم پر پیر رکھنے والی کی خیر نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے … شاہراہ کو کشادہ اور فور لیننگ کے نام پر سرینگر جموں شاہراہ پر ہم نے جو تباہی مچائی ہے … فطرت کے ساتھ جو کھیل ہم نے کھیلا ہے … اس کا جواب تو آنا ہی تھا… پلٹ وار تو ہونا ہی تھا اور… اور اللہ میاں کی قسم رام بن میں جو ہوا وہ محض ایک نمونہ‘بالکل چھوٹا سا نمونہ ہے … ایک وارننگ ہے… اس بات کی وارننگ کہ فطرت سے کھیلنا بند کیجئے کہ جب فطرت کھیلنے پر آئے تو… تو ہم اپنے سب کھیل کھیلنا بھول جائیں گے… اور سو فیصد بھول جائیں گے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: 26 سیاح ہلاک، درجنوں زخمی

Next Post

روہت شرما خود کو آئینے میں دیکھیں” سابق کپتان کی تنقید

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
Next Post
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

روہت شرما خود کو آئینے میں دیکھیں" سابق کپتان کی تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.