جموں//
جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک نہایت خطرناک موٹار شیل کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، تھنہ منڈی کے منیال گاؤں میں پیر کی شام مقامی دیہاتیوں کو ایک کھیت میں مشکوک دھماکہ خیز شے نظر آئی۔ دیہاتیوں نے فوراً پولیس اور فوج کو اطلاع دی، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔
جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ یہ ایک زیادہ تباہ کن موٹار شیل ہے ، جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا تھا۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے مکمل احتیاط کے ساتھ شیل کو ناکارہ بنا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ خوش قسمتی سے ، بروقت اطلاع اور پیشہ ورانہ کارروائی کی بدولت ایک بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔
فوج اور پولیس نے علاقے میں تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ یہ شیل کس طرح سے یہاں پہنچا۔