منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بھاجپا میں شامل ہوکر پی ڈی پی کی غلطی نہیں دہرائیں گے‘

’این سی اور بی جے پی کسی بھی معاملے میں ایک صفحے پر نہیں:ناصر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-16
in اہم ترین
A A
’بھاجپا میں شامل ہوکر پی ڈی پی کی غلطی نہیں دہرائیں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ‘ناصر اسلم وانی نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان کسی بھی قسم کی صف بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کسی بھی معاملے میں ایک صفحے پر نہیں ہیں۔
نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے درمیان کسی مشترکہ مفاہمت کے بارے میں پوچھے جانے پر وانی نے واضح کیا’’ہم پی ڈی پی کی غلطی نہیں دہرائیں گے۔ ہمارے اور بی جے پی کے درمیان کوئی مشترکہ بنیاد نہیں ہے‘‘۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وانی نے مزید کہا کہ پارٹی کو نیشنل کانفرنس پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے ماضی کے اقدامات اور اپنے دور میں کئے گئے سیاسی فیصلوں پر غور کرنا چاہئے۔
متنازعہ وقف بل پر تبصرہ کرتے ہوئے وانی نے اس اقدام کی سخت تنقید کی اور اسے ’ہمارے مذہب پر حملہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تنظیموں کی طرح ہم نے بھی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے۔ یہ ناانصافی ہے، مذہبی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔
وقف بل پر جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر تنقید کی جارہی ہے اور کئی سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ قانون وقف بورڈکی خودمختاری کو کمزور کرتا ہے اور مذہبی اداروں میں مداخلت کرتا ہے۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس نے پی ڈی پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کو پسماندہ کرنے میں اس پارٹی کا بھی کہیں نہ کہیں رول ہے ۔
این سی کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے کہا کہ پی ڈی پی نے سال۲۰۰۳میں اوقاف کو وقف بورڈ میں تبدیل کرکے اس کا کنٹرول حکومت کے ہاتھوں میں دے دیا۔
صادق نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
این سی ترجمان اعلیٰ نے کہا’’سال۲۰۰۳میں مرحوم مفتی محمد سعید نے اوقاف کو ختم کرکے وقف بورڈ میں تبدیل کر دیا اور اس کا کنٹرول سرکار کے ہاتھوں میں دے دیا اور نعیم اختر کو اس کا وی سی بنا دیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’مجھے لگتا ہے کہ مسلمانوں کو پسماندہ کرنے کا پلان پہلے ہی تھا اور پی ڈی پی کا بھی اس میں حصہ تھا‘‘۔
صادق نے کہا’’وقف ترمیمی بل کے بارے میں ہمارا کہنا ہے کہ اگر اصلاحات ہیں تو یہ صرف مسلمانوں کی وقف جائیداد کے متعلق ہی کیوں ہے باقی مذہبوں کی جائیدادوں کے متعلق کیوں نہیں ہے ‘‘۔
این سی ترجمان اعلیٰ نے کہا’’اس طرح کل ہمارے آستانوں، درسگاہوں کو بھی ہم سے لیا جا سکتا ہے ، یہ براہ راست مداخلت ہے ، یہ کسی حکومت کا حق نہیں ہے کہ وہ لوگوں سے وقف کو چھین لے ‘‘۔
عدالت عظمیٰ میں وقف بل کے خلاف عرضی دائر کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’عدالت عظمیٰ سے ہمیں اچھی امید ہے ، وہاں ہمیں سنا جائے گا اور جو فیصلہ آئے گا وہ مسلمانوں کے حق میں ہوگا‘‘۔
بی جے پی کے اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کے بارے میں انہوں نے کہا’’سنیل شرما بحیثیت اپوزیشن لیڈر ناکام ہوئے ہیں، وہ اسمبلی کے اندر بھی اور باہر بھی ناکام ہوئے ہیں‘‘۔
صادق نے کہا کہ بی جے پی بھی ناکام ہوچکی ہے وہ گذشتہ دس برسوں کے دوران کچھ بھی نہ کر سکی۔
این سی ترجمان اعلیٰ نے کہا’’بی جے پی جموں و کشمیر کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے ، ہم نے جو لوگوں سے وعدے کئے ہیں ان کو پانچ برسوں میں ضرور پورا کیا جائے گا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’پی ڈی پی نے سال۲۰۰۳میں اوقاف کو تبدیل کرکے وقف بروڈ بنانے کی غلطی کی اور دوسری بڑی غلطی سال۲۰۱۴میں بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر کی‘‘۔
صادق نے کہا کہ جموں وکشمیر کی اسمبلی میں تین دن تک وقف بل کی وجہ سے بزنس نہیں چلی جو ملک کے لوگوں کے لئے ایک اچھا پیغام ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس وقف بل کے خلاف جنگ آگے لڑے گی۔
پی ڈی پی کو جموں وکشمیر کی تباہی کی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا’’پی ڈی پی کی وجہ سے جموں وکشمیر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا اگر اس جماعت نے اس ریاست کو نہ بیچا ہوتا تو دفعہ۳۷۰منسوخ نہ ہوا ہوتا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میکرون کا محمود عباس سے حماس کو نکالنے اور فلسطینی اتھارٹی میں اصلاح کا مطالبہ

Next Post

’ریاستی درجے کی بحالی کا مناسب وقت آگیا ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ریاستی درجے کی بحالی کا مناسب وقت آگیا ہے : عمر عبداللہ

’ریاستی درجے کی بحالی کا مناسب وقت آگیا ہے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.