پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کشتواڑ میںملی ٹنٹوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا‘

نگرانی کرنے کیلئے ہندوستانی فضائیہ کی مدد لی جا رہی ہے:راٹھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-13
in اہم ترین
A A
’کشتواڑ میںملی ٹنٹوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

جموں//
کشتواڑ ،ڈوڈہ رینج کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) شری دھر پاٹل کا کہنا ہے جب تک کشتواڑ کے علاقے میں ملی ٹنٹوں کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جائے گا تب تک اس علاقے میں آپریشن جاری رہے گا۔
پاٹل نے کہا کہ اس علاقے کے لوگ سکیورٹی فورسز کو بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
پاٹل نے کہا ’’۹؍اپریل کو مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آپریشن شروع کیا گیا تھا جو اختتامی مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے ،میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب تک علاقے میں موجود ملی ٹنٹوں کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا تب تک یہ آپریشن جا ری رہے گا‘‘۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران سب سے اہم بات یہ رہی کہ لوگوں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشنز سیکورٹی فورسز کے درمیان اچھے تال میل کی عکاسی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ فوج کے مطابق کشتواڑ کے چھاترو جنگل علاقے میں جاری اس آپریشن کے دوران۳ پاکستانی ملی ٹنٹ ہلاک کر دئے گئے ہیں جن میں سے ایک کو جمعہ کے روز جبکہ دو کو ہفتے کے روز ہلاک کر دیا گیا۔
پریس کانفرنس کے دوران۵سیکٹر آسام رائفلز کے کمانڈر بریگیڈیئر جے بی ایس راٹھی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران نگرانی کے لیے یو اے وی ایس اور ڈرون کا استعمال کیا۔
راتھی نے کہا’’۹؍اپریل کو فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیموں نے چھاترو جنگل علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا،اس انکائونٹر کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے ‘‘۔
بریگیڈیئرکا کہنا تھا’’اس آپریشن نے ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس، خاص طور پر ایس او جی کے درمیان ہموار کوآرڈینیشن کو بھی سامنے لایا‘‘۔
راٹھی نے کہا کہ علاقے کی نگرانی کرنے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کی مدد سے اسپیشل فورسز کے لحاظ سے تیزی سے کمک تعینات کی گئی۔
اس سے پہلے فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ کے چھاترو جنگل میں جاری آپریشن کے دوران خراب موسمی صورتحال کے باوجود مزید دو پاکستانی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
کور نے کہا کہ اس دوران ایک اے کے۴۷ رائفل اور ایک ایم۴رائفل سمیت بھاری مقدار میں جنگی سامان بھی بر آمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس انکائونٹر میں گذشتہ روز ایک ملی ٹنٹ مارا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Next Post

محبوبہ کا مغربی بنگال، تامل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کا وقف بل کے موقف پر شکریہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
پی ڈی پی‘ پیپلز کانفرنس نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی

محبوبہ کا مغربی بنگال، تامل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کا وقف بل کے موقف پر شکریہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.